ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/44
دُستورُ المَدینَۃ، صحیفۃ النبی یا میثاق مدینہ مسلمانوں کے مابین نیز مسلمانوں اور یہودیوں کے باہمی روابط کے بارے میں ایک میثاق تھا۔ یہ میثاق پیغمبر اکرمؐ کے اہم اقدامات سے ایک تھا جو مدینہ کی طرف ہجرت کے پہلے سال ہی طے پایا۔ اس معاہدے کے مطابق جنگ یا صلح کا اعلان کرنے اور مدینہ میں ہونے والے اختلافات کو حل و فصل کرنے کا اختیار صرف اور صرف پیغمبر اکرمؐ کو ہے۔ اس میثاق میں مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
میثاق مدینہ کا متن پہلی مرتبہ کتاب سیرہ ابن ہشام میں ابن اسحاق سے نقل کیا گیا ہے۔ میثاق مدینہ کی صحیح تاریخ کا کوئی علم نہیں لیکن اس کے باوجود اکثر تاریخی منابع میں اس کی تاریخ کو ہجرت کے پانچ یا آٹھ مہینہ بعد قرار دیا ہے۔ بعض محققین نے دستور المدینہ (میثاق مدینہ) کی تدوین کو جنگ بدر کے بعد یعنی دوسری ہجری کو قرار دیا ہے۔