ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/37
Appearance
حائر حسینى کربلا میں حرم امام حسین کے مخصوص محدودے کو کہا جاتا ہے جہاں مسافر کے لئے چار رکعتی نمازیں کامل پڑھنا جائز یا مستحب ہے۔
پہلی دفعہ یہ لفظ امام صادقؑ نے ایک حدیث میں امام حسینؑ کے حرم کے مخصوص محدودے کے لئے استعمال فرمایا ہے۔ حائر حسینی کی کمترین مقدار چاروں طرف 22 میٹر بیان کی گئی ہے۔
امام حسینؑ کی قبر مبارک پر پہلا بقعہ مختار ثقفی نے تعمیر کیا۔ عباسی خلفا میں سے ہارون الرشید ور متوکل نے کئی بار حائر حسینی کو ویران کیا۔ متوکل نے حائر حسینی کی زیارت سے شیعوں کو روکنے اور امام حسینؑ کی قبر کی نشان مٹانے کیلئے اس زمین پر ہل چلانے اور پانی کی بندش کا حکم دیا۔