ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/35

ویکی شیعہ سے

روز عاشورا امام حسین کا خطبہ اس تقریر کو کہا جاتا ہے جسے امام حسینؑ نے سنہ 61ھ کو عاشورا کے دن لشکر عمر بن سعد سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا تھا۔ امام حسینؑ نے اس خطبے میں اپنا تعارف فرمایا، اس کے بعد کوفہ والوں کے لکھے گئے خطوط کو آپ کے عراق آنے کی علت قررا دیا۔ یہاں تک کہ ان میں سے بعض کا نام بھی لیا جنہوں نے خطوط لکھے تھے اور اس وقت عمر سعد کے لشکر میں موجود تھے اور ان کو ان کی دعوت کی یاد بھی دلا دی اور ذلت کو قبول نہ کرنے اور یزید کی بیعت نہ کرنے کی تأکید فرمائی۔

واقعہ کربلا کے تاریخ نگار ابومخنف کے مطابق خط لکھ کر دعوت دینے والے کوفیوں نے اپنے کام سے انکار کیا۔ اسی طرح شمر نے امام حسینؑ کی تقریر روک دی۔ محمدہادی یوسفی غروی کے مطابق شمر نے یہ کام لشکر عمر سعد پر امام حسینؑ کے کلام کی تأثیر سے ڈر کر ایسا کیا تھا۔

مزید