ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/34
واقعہ حَرّہ سنہ ۶۳ ہجری کو پیش آنے والا اس خشونت آمیز واقعے کا نام ہے جس میں شامی لشکر نے مسلم بن عقبہ کی سربراہی میں مدینے کے لوگوں پر قیامت ڈھاتے ہوئے لشکریوں کیلئے کسی عمر کی قید اور زن و مرد کی تمیز کے بغیر وہاں کے لوگوں کی جان، مال اور ناموس تین دن کیلئے حلال قرار دیں۔۶۳ ہجری میں مدینے کے لوگوں نے عبداللہ بن حَنظَلہ بن ابی عامر کی قیادت میں یزید بن معاویہ کی حکومت کے خلاف قیام کیا۔اس واقعے میں ۸۰ صحابہ اور ۷۰۰ حافظ قرآن قتل ہوئے۔
امام سجادؑ نے اس قیام میں مدینے کے لوگوں کا ساتھ نہیں دیا لیکن بہت سے بچوں، عورتوں یہانتک کہ مروان بن حکم کے اہل و عیال اور طرفداروں کو بھی اپنے گھر میں پناہ دی۔