ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/22

ویکی شیعہ سے

عید فطر شوال کی پہلی تاریخ کو رمضان کے روزوں کے اختتام پر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں کی سب سے بڑی عیدوں میں سے ہے۔ اس دن عام طور پر تمام مسلمان ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے۔ عید فطر کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔ اس دن مسلمان عید کی نماز پڑھتے ہیں اور مخصوص شرائط کے ساتھ زکات فطرہ ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔

مسلمان عید کے دن صلہ رحمی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک بادی دیتے ہیں۔

  • عید فطر کے دن غسل کرنا مستحب مؤکد ہے ۔ غسل کے وقت کی ابتداء طلوع فجر ہے لیکن اس کی انتہاء کے بارے میں کہ آیا نماز کیلئے باہر جانے تک ہے یا زوال (نماز ظہر) کے وقت تک یا مغرب تک اس میں اختلاف ہے۔
  • عصر غیبت میں عید کی نماز مستحب ہے لیکن عصر حضور اور امام کی حکومت کے دوران واجب ہے۔
  • مستحب ہے نماز عید سے پہلے کچھ نہ کچھ کھایاجائے بطور خاص خرما۔
  • عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔
  • گھر والوں کیلئے کھانے پینے کی چیزوں کے حوالے سے وسعت دینا بھی مستحب ہے۔ نیز دعائے ندبہ پڑھنا بھی مستحب ہے۔
  • عید کے دن طلوع فجر کے بعد اور نماز عید سے پہلے سفر کرنا وجوب کی صورت میں حرام جبکہ مستحب ہونے کی صورت میں مکروہ ہے۔

تفصیلی مضمون