ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/10

ویکی شیعہ سے

ریاضَت یا ریاضَتِ نَفس روح کی پاکیزگی کیلئے سخیاں برداشت کرنا، دنیوی لذات کو ترک کرنا اور عبادات انجام دینے کو کہا جاتا ہے جسے عرفانی متون میں جہاد اکبر سے تعبیر کیا گیا ہے اور اسلام میں بھی اس کی سفارش کی گئی ہے۔ کم‌خوری، شب‌ زندہ داری، کم‌ حرفی اور خلوت‌ اختیار کرنا ریاضت کے ارکان میں سے ہیں۔

احسان، شجاعت، غیرت اور خدا کے سامنے خضوع و خشوع کا اظہار ریاضت کے نتائج میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسلام میں اگرچہ اس کی سفارش کی گئی ہے لیکن ریاضت کے غلط طریقوں جیسے رَہبانیت وغیرہ سے منع کی گئی ہے۔ ملاصدرا صحیح معرفت اور شرعی عبادات پر مکمل عمل پیرا ہوئے بغیر ریاضیت شروع کرنے کو گمراہی کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے۔

تفصیلی مضمون...