ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/52
سلمان فارسی پیغمبر اکرمؐ کے مشہور صحابی اور امام علیؑ کے مددگاروں میں سے تھے۔
بعض روایات کے مطابق آپ ایک ایرانی کسان کا بیٹے اور آپ کا نام روزبہ تھا۔ بچپن میں آپ کے والدین کا مذہب زرتشت تھا۔ نوجوانی کے عالم میں آپ نے مسیحیت کو قبول کیا۔ شام کی جانب سفر کے دوران مسیحی علماء کی شاگردی اختیار کی۔ جب مسیحیوں کی زبانی حجاز میں ایک پیغمبر کے مبعوث ہونے کی پیشن گوئی سنی تو وہاں کا سفر کیا لیکن بنی کلب کے ہاتھوں اسیر ہو کر غلام کی حیثیت سے بنی قریظہ کے ایک شخص کے ہاتھوں فروخت ہوئے۔ اپنے مالک کے ساتھ مدینہ آئے۔ وہاں پیغمبر اکرمؐ کی زیارت نصیب ہوئی تو ان پر ایمان لائے۔ پیغمبر اکرمؐ نے انہیں ان کے مالک سے خرید کر آزاد کیا اور سلمان نام رکھا۔
سلمان پیغمبر اکرمؐ کی حیات میں آپ کے بہترین صحابی اور آپؐ کے چاہنے والوں میں سے تھے یہاں تک کہ رسول خداؐ نے آپ کے بارے میں فرمایا: سلمان ہم اہل بیت میں سے ہے۔ آپ نے پیغمبر اکرم کے ساتھ تمام جنگوں میں شرکت کی اور جنگ خندق کے موقع پر مدینہ کی حفاظت کی خاطر اس کے اردگرد خندق کھودنے کا مشورہ بھی سلمان ہی نے دیا تھا جو مشرکین کی شکست کا موجب بنا۔ رسول خداؐ کی رحلت کے بعد آپ کا شمار حضرت علیؑ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مکمل مضمون