ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/47

ویکی شیعہ سے

شرطۃ الخمیس (شرطت الخمیس) سے حضرت علی کے ساتھ ہمیشہ رہنے والا وہ مسلح گروہ مراد ہے جو ہر جگہ حضرت علی کی حکومتی امور میں مدد کرتا تھا۔یہ جماعت جنگوں میں امام کی ہمرکابی کے علاوہ امن کے زمانے میں اجرائے حدود الہی ،کوفہ کی حفظ امنیت،آپ کی حفاظت اور جنگ کیلئے افرادی قوت کو جمع کرنے کے فرائض انجام دیتا تھا۔

شُرطة الخَمِیس میں سے شرطۃ لغت میں گروه، گروہوں، شرط اور پیمان و عہد کے معنی میں آیا ہے۔ اصطلاح کے لحاظ سے لشکر کے پہلے گروہ کو کہا جاتا ہے کہ جو جنگ میں حاضر ہوتا ہے اور مرنے کیلئے تیار ہو۔ خمیس لشکر کے معنا میں ہے اور خمیس کی وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ لشکر پانچ حصوں: مقدمہ، ساق، مَیمَنہ(سمت راست)، مَیسرِه(سمت چپ) اور قلب میں تقسیم ہوتا ہے۔

تفصیلی مضمون...