ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/28
حضرت فاطمہ معصومہؑ، کریمہ اہل بیت کے نام سے مشہور، حضرت امام کاظمؑ کی بیٹی، امام رضاؑ کی بہن ہیں۔ تاریخی مآخذ میں آپ کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ اور آپ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بھی درج نہیں ہے۔ آپ امام رضاؑ سے ملنے کے لئے ایران تشریف لے آئیں؛ لیکن راستے میں بیمار کی وجہ سے قم میں وفات پاگئیں اور وہیں پر دفن ہوگئیں۔
اہل تشیع کے ہاں آپ اور آپ کی زیارت خاص اہمیت کی حامل ہیں یہاں تک کہ ائمہ سے منقول احادیث میں آپ کی زیارت کرنے والے کیلئے بہشت واجب قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کے بعد صرف آپ ہی کے لیے ائمہؑ کی طرف سے زیارت نامہ کی روایت ہوئی ہے۔
حرم حضرت معصومہ قم میں واقع ہے۔
ذبیح اللہ محلاتی اپنی کتاب «ریاحین الشریعہ» میں لکھتے ہیں کہ حضرت معصومہ کی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات ہمارے دسترس میں نہیں ہیں؛ جیسے آپ کی تاریخ ولادت، تاریخ وفات، آپ کی عمر، کب مدینہ سے روانہ ہوئیں، کیا امام رضاؑ کی شہادت سے پہلے وفات پائیں یا بعد میں۔ اس حوالے سے تاریخ میں کچھ درج نہیں ہے۔