مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:سورہ بقرہ کی آیت نمبر 14

ویکی شیعہ سے
سورہ بقرہ آیت نمبر 14
آیت کی خصوصیات
سورہبقرہ
آیت نمبر14
پارہ1
شان نزولعبد اللہ بن ابی
موضوععقیدتی
مضمونمنافقین


سورہ بقرہ کی آیت نمبر 14 میں منافقین کے مؤمنین کے ساتھ دوغلے رویّے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔[1] اس آیت کے مطابق منافقین جب مؤمنین سے ملتے ہیں تو خود کو مؤمن ظاہر کرتے ہیں، لیکن جب اپنے سرکردگان کے ساتھ خلوت میں ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے مؤمنین کا مذاق اڑانے پر زور دیتے ہیں۔[2]

﴿وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيَاطِينِہِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَہْزِئُونَ 14﴾
اور یہ لوگ جب اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لائے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ان (مسلمانوں) سے تو ہم صرف مذاق کر رہے ہیں۔



سورہ بقرہ آیت نمبر 14

اس آیت میں موجود لفظِ "شَيَاطِينِہِمْ" سے مراد کیا ہے؟ اس سلسلے میں مختلف آراء بیان ہوئی ہیں۔ بعض مفسرین نے اس سے منافقین کے سرکردہ افراد،[3] بعض نے کفار کے سردار جبکہ بعض نے ان یہودیوں کو مراد لیا ہے جو منافقین کو رسول خداؐ کی تکذیب اور نفاق پر ابھارتے تھے۔[4] امام محمد باقرؑ سے منقول ایک روایت میں اس سے مراد یہودیوں کے کاہن بیان کیے گئے ہیں۔[5]

شیعہ تفسیری روایات میں بعض جگہ اس آیت کا اطلاق ان لوگوں پر بھی کیا گیا ہے جو ظاہر میں امام علیؑ سے دوستی اور آپؑ کی ولایت کو قبول کرنے کی بات کرتے ہیں، لیکن باطن میں آپؑ کے دشمنوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔[6] اسی طرح بعض روایات میں عبد االلہ بن اُبیّ اور اس کے ساتھیوں کو صدرِ اسلام میں نفاق کے اس گروہ کے مصادیق اور اس آیت کے شانِ نزول سے متعلق افراد قرار دیا گیا ہے۔[7]

حوالہ جات

  1. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، 1374شمسی، ج1، ص96.
  2. ابوالفتوح رازی، روض الجنان و روح الجنان، 1408ھ،‏ ج1، ص125؛ طبرسی، مجمع البیان، 1372شمسی، ج1، ص140۔
  3. طوسی، التبیان،‏ بی‌تا، ج1، ص79۔
  4. طبرسی، مجمع البیان، 1372شمسی، ج1، ص140۔
  5. طوسی، التبیان،‏ بی‌تا، ج1، ص79۔
  6. بحرانی، البرہان، 1416ھ، ج1، ص142-144۔
  7. سیوطی، الدر المنثور، 1404ھ، ج1، ص31۔

مآخذ

  • ابوالفتوح رازی، حسین بن علی، روض الجنان و روح الجنان فی تفسیرالقرآن‏، تحقیق: محمد جعفر یاحقی و محمدمہدی ناصح‏، مشہد، بنیاد پژوہش‌ہای اسلامی آستان قدس رضوی،‏ 1408ھ۔
  • بحرانی، سید ہاشم، البرہان فی تفسیر القرآن، قم، مؤسسہ البعثۃ، 1416ھ۔
  • طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان فی تفسیر القرآن، تہران، ناصر خسرو، 1372ہجری شمسی۔
  • طوسی، محمد بن حسن، التبیان فی تفسیر القرآن،‏ تحقیق: احمد قصیرعاملی، بیروت، دار احیاء التراث العربی‏، تاریخ اشاعت درج نہیں۔
  • مکارم شیرازی، ناصر و دیگران، تفسیر نمونہ، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، 1374ہجری شمسی۔