ویکی شیعہ:Good articles/2023/19

ویکی شیعہ سے
خانہ کعبہ
خانہ کعبہ

کعبہ، مسلمانوں کا قبلہ اور سب سے مقدس مقام ہے۔ مسلمان علماء کعبہ کو اللہ کی عبادت کا پہلا مقام اور لوگوں کو خدا کی طرف رہنمائی کرنے کی علامت قرار دیتے ہیں۔ خانہ کعبہ مکہ میں مسجد الحرام کے اندر واقع ہے۔ مسلمانوں پر نماز میں کعبے کا رخ کرنا اور حاجیوں پر حج کے دوران کعبہ کا طواف کرنا واجب ہے۔ کعبہ کے حریم کے اندر کسی انسان یا حیوان پر زیادتی کرنا جائز نہیں ہے۔ امام علیؑ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے ہیں۔

شیعہ علماء کے درمیان مشہور ہے کہ احادیث کے مطابق خانہ کعبہ حضرت ابراہیم سے پہلے حضرت آدم کے دور میں بلکہ بعض کے مطابق حضرت آدم کی خلقت سے بھی پہلے موجود تھا۔ البتہ ایک گروہ اس نظریے کو نہیں مانتے اور وہ کعبہ کی تعمیر کی ابتداء کو حضرت ابراہیم کی طرف نسبت دیتے ہیں۔ کعبہ کے اندر ایک چھوٹا کمرہ ہے جس میں چھت پر جانے کے لئے سیڑھی لگی ہوئی ہے۔ اس کمرے کا ایک چھوٹا دروازہ بھی ہے جسے باب‌ّ التّوبہ کہا جاتا ہے۔ کعبہ کے چار رکن ہیں۔ رکن حجرالاسود حَجَرالاسود اور یہاں سے طواف کے آغاز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔