ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/30

ویکی شیعہ سے

شاہ نجف امام باڑہ ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے وسط میں گومتی ندی کے ساحل پر واقع شیعہ مذہبی اور ہندوستان کی قدیمی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ امام باڑہ کے دائیں جانب سکندر باغ اور بائیں جانب موتی محل اور مقابل میں حضرت گنج واقع ہے۔ اس امام باڑے کو بادشاہ غازی الدین حیدر نے سنہ1814ء کو نجف میں واقع حضرت علیؑ کے روضہ کے شبیہ کے طور پر بنایا ہے۔ امام باڑے میں بعض نوادرات بھی پائے جاتے ہیں۔ امام باڑہ شاہ نجف میں ایک سال تک انگریزوں کے ساتھ جنگ بھی لڑی گئی۔ 9 محرم کو مختلف جلوس اس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوتے ہیں۔ شاہ نجف امام باڑہ ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے وسط میں گومتی ندی کے ساحل پر واقع ایک شاہ نجف امام باڑہ کو اودھ کے آخری نواب اور پہلے بادشاہ غازی الدین حیدر نے سنہ1814ء میں بنایا۔ یہ امام باڑہ ہندوستان کے آثار قدیمہ میں شامل ہے۔


مزید...