ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2022/24

ویکی شیعہ سے

عبد مَناف بْن عَبْدُ الْمُطلب بن ہاشم، ابوطالب کے نام سے مشہور، امام علیؑ کے والد، پیغمبر اسلامؐ کے چچا اور مکہ میں قبیلہ بنی ہاشم کے سردار تھے۔ کچھ عرصے کے لئے آپ سقایۃ الحاج کے عہدے پر فائز رہے اور اپنے والد عبد المطلب کی وفات کے بعد حضرت محمدؐ کی سرپرستی قبول کی اور آنحضرت (ص) کی جانب سے نبوت کے اعلان کے بعد ان کی مکمل حمایت کی۔

آپ کا اسلام لانا یا نہ لانا شیعہ اور بعض اہل سنت کے درمیان اختلافی مسائل میں سے ہے۔ آپ کے ایمان لانے پر بہت سارے تاریخی، حدیثی قرائن و شواہد موجود ہیں۔ آپ کی طرف بعض اشعار اور قصاید کی نسبت دی گئی ہے جن کا مجموعہ دیوان ابوطالب کہا جاتا ہے۔ آپ نے بعثت کے دسویں سال 26 رجب میں وفات پائی اور قبرستان حجون میں سپرد خاک کئے گئے۔

تاریخی روایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو طالبؑ نے قریش کے دباؤ، سازشوں دھونس دھمکیوں اور ان کی طرف لاحق خطرات کے مقابلے میں رسول اکرمؐ کے بےشائبہ اور بےدریغ حمایت جاری رکھی۔ گوکہ ابو طالبؑ کی عمر رسول اللہؐ کی بعثت کے وقت پچھتر برس ہوچکی تھی، تاہم انھوں نے ابتداء ہی سے آپؐ کی حمایت و ہمراہی کو ثابت کر دکھایا۔ انھوں نے قریش کے عمائدین کے ساتھ باضابطہ ملاقاتوں کے دوران رسول اللہؐ کی غیر مشروط اور ہمہ گیر حمایت کا اعلان کیا۔

مزید...