ویکی شیعہ:Good articles/2023/32
امام مہدیؑ کی شادی، حضرت مہدی(عج) سے متعلق مباحث میں سے ایک اختلافی مسئلہ ہے۔ حضرت مہدیؑ کے ازدواج کے موافقین نے اس مطلب کے اثبات کیلئے ان روایات سے استناد کیا ہے جن میں آپؑ کی اولاد کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ نیز ان کے نزدیک ازدواج پیغمبرؐ کی سنت مؤکدہ ہے، اس اعتبار سے امام مہدیؑ نے اس پر عمل کیا ہے۔ مخالفین حضرت مہدیؑ کے ازدواج کو غیبت کے فلسفے یعنی لوگوں کی نگاہ سے مخفی رہنے کے ساتھ ناسازگار قرار دیتے ہیں۔ بعض کا خیال یہ بھی ہے کہ اگرچہ امام مہدیؑ کے ازدواج کا احتمال ہے مگر اس بارے میں قطعی نقطہ نظر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ سید محمد صدر، محدث نوری (متوفی 1320ھ) اور علی اکبر نہاوندی (متوفی 1369ھ) کے نزدیک امام مہدیؑ نے ازدواج کیا ہے۔ یہ بحث تحلیلی صورت میں پہلی مرتبہ کتاب تاریخ الغیبۃ الکبری مؤلفہ سید محمد صدر (متوفی 1377 ہجری شمسی) میں پیش کی گئی ہے۔
دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔