ویکی شیعہ:Good articles/2023/14
دعائے مُجیر، مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل امین کے توسط سے پیغمبر اکرمؐ تک پہنچی ہے۔ کفعمی نے اس دعا کو اپنی کتاب المصباح اور البلد الامین میں نقل کیا ہے۔ دعائے مجیر 88 فقروں پر مشتمل ہے اور ہر فقرے میں جملہ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ دہرایا گیا ہے۔ اس دعا کے تمام فقروں میں لفظ "مجیر" جو اسمائے الہی میں سے ہے کو دہرایا گیا ہے اسی بنا پر اس کو "دعائے مجیر" کا نام دیا گیا ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو بھی ایام البیض (یعنی ماہ مبارک رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں) میں اس دعا کو پڑھے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں، خواہ وہ (گناہ) بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحراؤں کی ریت کے دانوں کے برابر کیوں نہ ہوں۔ یہ دعا بیماروں کی شفاء، قرض کی ادائیگی اور بےنیازی اور تونگری کے حصول نیز غم اور پریشانی کے ازالے کے لئے مفید ہے۔
دوسرے اچھے مضامین: لوا خطا ماڈیول:Wikishia میں 25 سطر پر: attempt to call global 'fgetGAlist' (a nil value)۔