مندرجات کا رخ کریں

ویکی شیعہ:Featured articles/2023/44

ویکی شیعہ سے

آدابُ المُتَعَلِّمین حصول علم کے آداب کے بارے میں ایک مشہور کتاب ہے جس کی نسبت شیعہ متکلم خواجہ نصیرالدین طوسی کی طرف دی جاتی ہے۔ آداب المتعلمین ہمیشہ اہل علم حضرات کی توجہ کا مرکز رہا ہے اور حوزہ علمیہ میں ادبیات عرب کی مشہور نصاب جامِعُ المُقَدَّمات کے ضمن میں وقتا فوقتا شایع ہوتی رہتی ہے۔ بعض محققین مختلف قرائن و شواہد کی بنا پر خواجہ نصیر کی طرف اس کتاب کی نسبت میں شک و تردید کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض اصل کتاب میں بھی تردید کرتے ہوئے اسے ساتویں صدی ہجری کے سنی عالم برہان‌ الدین زَرنوجی حَنَفی کی تصنیف "تعلیمُ المُتَعلِّم" قرار دیتے ہیں۔

یہ کتاب بارہ ابواب پر مشتمل ہے جس میں حصول علم کی فضیلت، متعلم کی نیت، استاد، ہم جماعت اور علم کے شعبے کا انتخاب، خدا پر توکل اور استاد سے کسب فیض کرنے کے طریقے زیر بحث لائے گئے ہیں۔

آداب المتعلمین کی مختلف شروحات اور حاشیے لکھے گئے ہیں من جملہ ان میں: سلیمان بن عبداللہ ماحوزی کی کتاب اَللُّؤلُؤ الثَّمين فی شرحِ آداب المتعلمین اور سید محمد‌ جواد ذہنی تہرانی کا فارسی ترجمہ اَنیسُ الطالبین کا نام لیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کے مختلف نسخے ایران، پاکستان، مصر وغیرہ کے کتابخانوں میں موجود ہیں۔