ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/20
روضہ حضرت معصومہ یا حرم حضرت معصومہ، قم میں حضرت معصومہ سے منسوب زیارتگاہ اور اس سے مربوط موقوفات اور مربوطہ انتظامیہ دفاتر کو کہا جاتا ہے۔ جن میں سے اکثر شہر قم میں واقع ہیں۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا 201 ھ/816 ء میں امام علی رضا علیہ السلام کے مرو آنے کے ایک سال بعد خراسان کے ارادہ سے روانہ ہوئیں۔ جب ساوہ شہر کے قریب پہچیں تو بیمار ہو گئیں۔ موسی بن خرزج اشعری، جو قم میں مقیم اشعریوں میں سے تھے، ساوہ گئے اور انہیں قم لے آئے، اپنے یہاں مہمان رکھا، کچھ مدت کے بعد حضرت معصومہ کی وفات ہو گئی۔ ان کے جنازہ کو باغ بابلان نامی مقام، جہاں آج ان کا روضہ ہے، پر دفن کیا گیا۔