ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/18

ویکی شیعہ سے

شفاعت یا الشفاعۃ مسلمانوں اور آسمانی ادیان کے معتقدین کے عمومی اعتقادات میں سے ہے؛ اور اس کے معنی یہ ہیں کہ قیامت کے دن اولیاء اللہ گنہگاروں کے ایک گروہ کی شفاعت کریں گے اور انہیں جہنم کے عذاب سے نجات دلائیں گے یا پھر [کسی جنتی] شخص کی شفاعت کرکے اس کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گے۔

مسلمانوں میں صرف وہابیوں کا عقیدہ ہے کہ "صرف خدا سے شفاعت مانگی جاسکتی ہے اور اگر کوئی شافعین سے شفاعت طلب کرے [خاص طور پر ان کی وفات کے بعد] تو اس کا یہ عمل شرک کا مصداق ہے۔ تاہم عام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ خدا نے شفاعت کا حق شافعین کے لئے قرار دیا ہے چنانچہ ان سے شفاعت کی درخواست کی جاسکتی ہے۔ البتہ اس کا عقیدہ یہ ہے کہ "شفاعت در اصل حق اللہ ہے اور اولیاء اللہ کی اجازت کے بغیر شفاعت نہیں کرتے۔

عقیدہ شفاعت کو شیعیان اہل بیتؑ کے ہاں خاص اور وسیع تر مقام حاصل ہے۔

مزید...