ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2023/04

ویکی شیعہ سے

سید روح‌ اللہ موسوی خمینی (1902-1989ء)، امام خمینی کے نام سے مشہور، شیعہ مراجع تقلید میں سے ہیں۔ اور آپ ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبر اور بانی ہیں۔ آپ نے سنہ 1962ء سے ایران میں پہلوی بادشاہت کے خلاف جدوجہد شروع کی۔ حکومت نے دو مرتبہ آپ کو گرفتار کیا۔ دوسری مرتبہ آپ کو پہلے ترکی اور پھر عراق جلاوطن کردیا۔ حوزہ علمیہ نجف میں 13 سال تک انقلابی افراد کی قیادت کے ساتھ دینی علوم کی تدریس اور تالیف کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایران میں حکومت کے خلاف عوامی سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد یکم فروری سنہ 1979ء کو آپ ایران لوٹ آئے۔ 11 فروری سنہ 1979ء کو اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد سے اپنی عمر کے آخری لمحات تک اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور قائد رہے۔

آپ کا سب سے اہم سیاسی نظریہ، ولایت مطلقہ فقیہ کا ہے جو تشیع کے اعتقادات پر مبنی ہے۔ آپ نے کوشش کی کہ اسلامی جمہوریہ کی حکومت اور اس کا آئین اسی نظریے کے مطابق تشکیل پائے۔ امام خمینی کی نظر میں حکومت، پوری فقہ کا عملی فلسفہ ہے۔ فقہ پر اس حکومتی نگاہ کے باعث آپ ہمیشہ تاکید فرماتے ہیں کہ روایتی اور جواہری فقہ کو حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اجتہاد میں ترقی و توسیع اور جدت بھی آنی چاہئے۔ اجتہاد میں زمان و مکان کی تاثیر کا نظریہ اور آپ کے بعض دیگر مؤثر فتوے اسی نقطہ نظر کا نتیجہ ہیں۔

مزید...