ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/49
شہر بانو یا شاه زنان بعض روایات کی بنا پر امام حسین(ع) کی زوجہ تھیں۔ بعض تاریخ نگاروں کے اعتقاد کے مطابق ایران میں اسلام آنے کے بعد وہ امام حسین کی زوجیت میں آئیں۔ معتبر قول کے مطابق امام سجاد کی ولادت کے وقت انکی والدہ فوت ہو گئیں۔ بعض روایات اور تاریخی منابع اسے ساسانی دور کے آخری بادشاہ یزدگر سوم کی بیٹی کہتے ہیں، بعض صرف اسے ایرانی کہتے ہیں نیز بعض نے امام حسین کی بیوی ہونے میں تردید کی ہے۔ بی بی شہر بانو کے نام سے ایک بقعہ شہر ری کے شمال شرق میں واقع ہے۔ شہر بانو کے باپ کے نام کے متعلق مؤرخین کے درمیان اختلاف ہے۔ اکثر تاریخی روایات میں ساسانی سلسلہ کے آخری بادشاہ یزدگر کو اس کا باپ سمجھتے ہیں، تیسرے قرن میں یعقوبی، نوبختی، اشعری قمی، حسن بن محمد قمی، ابن ابی ثلج بغدادی، ابن حیون اور خلیفہ ابن خیاط اس کے معتقد ہیں جبکہ چوتھی صدی میں کلینی، شیخ مفید اور شیخ صدوق نے بھی اس موضوع کی طرف اشارہ کیا ہے۔انکے بعد بہت سے مؤرخین اور محدثین نے انکی پیروی کرتے ہوئے امام سجاد کی والدہ کو یزدگر کی بیٹی شہر بانو کہا ہے ۔
شیخ مفید نے اپنی کتاب مقنعہ اور شیخ طوسی نے تہذیب میں بھی اسی کو ذکر کیا ہے۔ لیکن بعض مؤرخین اور محدثین نے امام سجاد کی والدہ کو صرف ایرانی خاتون کہا ہے اور ان کے باپ کا نام یزدگر کے علاوہ کوئی اور ذکر کیا ہے۔