تبادلۂ خیال:بی بی پاکدامن
@Hakimi:
سلام علیکم
میرے خیال میں اردو میں "پاکدامن" درست نہیں ہے بلکہ "پاک دامن" ہونا چاہئے کیونکہ یہ لفظ ہیں ایک لفظ نہیں۔
دوسری بات مدخل کا عنوان بھی "بی بی پاک دامن (مزار)" ہونا چاہئے مزار یا مقبرہ یا بارگاہ وغیره جیسے مناسب سمجھیں کیونکہ مدخل مزار کے بارے میں ہے خود بی بی کے بارے میں نہیں--Waziri (تبادلۂ خیال) 15:19، 14 جنوری 2023ء (UTC)
@Waziri:
و علیکم سلام
عنوان پاکدامن ہی لکھا گیا ہے۔ الگ الگ نہیں۔ اور ویکی پیڈیا اور دیگر سائٹوں میں بی بی پاکدامن کا عنوان دیکر مزار کے بارے میں توضیح دی گئی ہے۔ اور مشہور بھی بی بی پاکدامن سے وہی بارگاہ مراد ہے۔ البتہ مزار کے ساتھ تغییر مسیر دینگے۔--Hakimi (تبادلۂ خیال) 15:57، 14 جنوری 2023ء (UTC)
@Hakimi:
درست ہے عنوان یہی ہے لیکن ویکی میں جیسے کتابوں کے مداخل میں عنوان کے ساتھ (کتاب) لاتے ہیں اسی طرح مزارات وغیرہ میں بھی اصل عنوان کے ساتھ یا بریکٹ میں آخر میں یا شروع میں اس طرف اشارہ ہوتا ہے اس لئے عرض کیا تھا--Waziri (تبادلۂ خیال) 16:16، 14 جنوری 2023ء (UTC)
تاریخچہ
تاریخچہ کے آخر میں دو قول ہے کہا ہے لیکن ان کا ذکر نہیں کیا ہے
سلام: اصلاح شد۔--Hakimi (تبادلۂ خیال) 15:52، 14 جنوری 2023ء (UTC)
@Hakimi:
بعض قبول نہیں کرتے والا پیراگراف بعد میں آئے تو بہتر نہیں ہے کیونکہ فارسی اسامی دوسرے پیراگراف میں ذکر ہیں--Waziri (تبادلۂ خیال) 16:36، 14 جنوری 2023ء (UTC)
بر صغیر کی جانب سفر
یہ عنوان شاید درست نہ ہو کیونکہ مدخل بی بی کے بارے میں نہیں ہے اسلئے اگر عنوان اسطرح ہو تو بہتر ہے "رقیہ کا برصغیر کی جانب سفر"
اصلاح شد۔--Hakimi (تبادلۂ خیال) 15:54، 14 جنوری 2023ء (UTC)
غور طلب جمله
یہ خواتین عاشورا کو واقعہ کربلا رونما ہونے سے پہلے برصغیر کی طرف آجاتی ہیں
یه جملہ لم یتچسپک لگتا ہے عاشورا کو واقعہ کربلا رونما ہونا! واقعہ کربلا میں روز عاشور کے واقعات سے پہلے اس طرح کا کوئی جملہ بہتر رہے گا--Waziri (تبادلۂ خیال) 16:00، 14 جنوری 2023ء (UTC)
مدخل روقیہ میں اس بارگاه کا ذکر نہ ہونا
خود مدخل روقیہ بنت امام علی میں اس بارگاہ کے بارے میں کوئی ذکر نہیں دوسری بات وہاں پر مصر میں ان کے مقبرے کا تذکرہ ہے اس حوالے سے اس مدخل میں بھی اس کا ذکر آئے اور دونوں میں اس سلسلے میں فقط ذکر کی حد تک آئے تو بہتر نہیں ہے؟--Waziri (تبادلۂ خیال) 16:11، 14 جنوری 2023ء (UTC)