تبادلۂ خیال:ایام البیض
سلام علیک نورخان صاحب فارسی سے اردو میں لائے ہوئے متون میں دو حرف "ہ" اور "ۃ" کو اردو کی بورڈ کے مطابق لگا دیں تو بہتر ہے کیونکہ فارسی والے یہ دو حروف اردو فونٹ میں درست دکھائی نہیں دیتے جس کی وجہ سے متعلقہ لفظ کجھ عجیب سا نظر آتا ہے۔ جیسا کہ اسی مقالہ کے حوالہ جات اور منابع میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیا حدیث کے جملات اگر عربی میں ہو تو سانچہ حدیث استعمال کرنا بہتر ہے لیکن اگر ترجمہ ہو تو یہ سانچہ استعمال نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ البتہ حدیث کے جملات کو دوسرے جملات سے متایز کرنے کیلئے صرف فونٹ کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔