ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/50

ویکی شیعہ سے

دُعائے اُمّ‌داؤد یا دعائے اِستِفتاح مأثور دعاوں اور اعمال ام‌داوود میں سے ہے۔ عمل ام‌داؤد رجب کی 15 تاریخ کو انجام دیا جاتا ہے اور دعائے ام داوود ان اعمال کے اختتامی اعمال میں سے ہیں۔

چونکہ اس دعا کو امام صادقؑ کی رضاعی والدہ ام داؤد نے آپؑ سے نقل کی ہیں اسی مناسبت سے یہ دعا اس نام سے مشہور ہو گئی ہے۔ شیخ صدوق کے مطابق امام صادقؑ اس دعا کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ بعض شیعہ علماء نے بھی حاجت روائی اور ظلم و ستم اور رنج و علم سے نجات کیلئے اس دعا کی سفارش کی ہیں۔

شیخ صدوق کی کتاب فضایل الاشہر الثلاثۃ، شیخ طوسی کی کتاب مصباح المُتَہجِّد اور سیدبن طاووس کی کتاب اِقبال الاعمال دعائے ام داوود کے حدیثی مآخذ میں سے ہیں۔ یہ دعا اہل سنت کی ایک حدیثی مآخذ میں بھی نقل ہوئی ہے۔

مزید...