حسین کون ہیں؟(ادارہ)
فائل:Who is Hussain-logo.jpg | |
کوائف | |
---|---|
دیگر اسامی | ?Who is Hussain |
تأسیس | 2012ء |
وابستہ | عوامی |
دائرہ کار | امام حسینؑ کی معرفی |
محل وقوع | لندن |
دیگر معلومات | |
نصب العین | «امام حسینؑ کی بےمثال شخصیت سے متاثر دنیا کو دیکھنا» |
مالی منابع | لوگوں کا چندہ |
ویب سائٹ | Whoishussain.org |
حسین کون ہے؟ (انگریزی: ?Who is Hussain) ایک پرائیوٹ ادارہ ہے جسے شیعوں کے تیسرے امام امام حسین(ع) اور ان کی سوانح حیات کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی غرض سے سنہ 2012ء کو لندن میں بنایا گیا۔ اس ادارے نے دنیا کے مختلف شہروں میں خون کا عطیہ، پینے کے لئے پانی کا ہدیہ، کھانے کے پیکٹس اور نادار لوگوں کے لئے پہننے کے کپڑوں کی کمپین چلائی۔
اہداف اور اہمیت
حسین کون؟ کا ادارے کی یہ کوشش ہے کہ وہ 1400سال پہلے رہنے والے حسین بن علیؑ کو آج کی دنیا کے لئے ایک ماڈل اور نمونہ کے طور پر پیش کرے۔ اور ادارے کا نصب العین، «امام حسینؑ کی بےمثال شخصیت سے متاثر دنیا کو دیکھنا» ہے۔[1] اس ادارے کے مقاصد میں سے ایک نیک نیتی کے ساتھ نادار اور مستحق لوگوں کی مدد اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لے آنا ہے۔[2]
ادارے کے اراکین رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں[3] اور چاہتے ہیں کہ رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف انسانوں کی وجہ اشتراک یعنی انسانیت کو مدنظر رکھ کر امام حسینؑ کی دنیا میں معرفی کریں۔[4] اس ادارے کے اراکین میں مختلف نسلوں اور مختلف ادیان کے ماننے والے لوگ شامل ہیں۔[5]
تاریخچہ
ادارے کا اصلی نام «?Who is Hussain» ہے جو سنہ 2012ء کو لندن میں تاسیس ہوا۔[6] سنہ 2013ء میں ادارے نے دیگر ممالک سے بھی رکنیت بنانا شروع کیا تاکہ یہ بین الاقوامی ایک ادارہ بن سکے۔ اعضا کی ذمہ داری یہ تھی کہ اپنی جگہوں پر «حسین کون ہے؟» کی پرچار کریں اور ادارے کی ویب سائٹ اور خیراتی امور کو معین کریں۔[7] اس ادارے میں اپنے کام کا آغاز لندن میٹرو میں پوسٹر لگا کر شروع کیا۔[8]
ادارے کی ویب سائٹ پر یہ بات ذکر ہے کہ 2023ء میں دنیا کے مختلف ممالک میں 90 سے زیادہ شہروں میں ان کے اعضاء موجود ہیں۔[9] یہ ادارہ ایک خیراتی ادارے کے عنوان سے رجسٹرڈ ہوچکا ہے اور اپنی شناخت کے ساتھ خیراتی اداروں کے لئے کام کرتا ہے۔[10]
کمپین
اس ادارے نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے لندن کے میٹرو میں پوسٹر آویزان کرنا، بیلبورڈ پر بینرز، اعلامے اور بروشورز شائع کیا۔[11]
«حسین کون» کے اراکین نے امام حسینؑ کی پیاس کو یاد کرتے ہوئے مستحق لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو امام حسینؑ کی پیاس کا اندازہ ہوسکے۔[12] 2016ء میں اس ادارے نے پانی کی آلودگی کے پیش نظر 30 ہزار بوتل پانی مشیگان میں ہلال احمر کے حوالے کیا اور اسی طرح کا ایک اقدام ہندوستان میں بھی انجام دیا۔ ادارے نے متعدد بار پانی کی بوتلوں پر امام حسین سے مربوط موضوعات درج کرکے امریکہ کی مختلف شہروں میں تقسیم کیا ہے۔[13] ادارے نے امام حسین کو پہچنوانے لئے بہت سارے اقدامات کئے ہیں جن میں، خون کا ہدیہ، نادار لوگوںکے لئے کھانے کی جمع آوری اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے پہننے کے کپڑوں کی جمع آوری شامل ہیں۔[14]
حوالہ جات
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ "What we do". whoishussain.org
- ↑ "What we do". whoishussain.org
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ مجلہ مہر، «با کمپین «Who is Hussain» آشنا شوید»، خبرگزاری مہر.
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ "Who is Hussain rebrands Ashoura for new generation". The Daily Star (Lebanon)
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ "What we do". whoishussain.org
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ "Our story". whoishussain.org
- ↑ «فراخوان امام حسین(ع) کیست؟ در لندن»، خبرگزاری العالم.
- ↑ "RAHAT HUSAIN: Muslims donate 30,000 bottles of water to Flint, Michigan, during water crisis". washingtontimes.com
- ↑ "Our story". whoishussain.org
مآخذ
- «فراخوان امام حسین(ع) کیست؟ در لندن»، خبرگزاری العالم، ۱۳۹۳ش، تاریخ بازبینی ۳۱ خرداد ۱۴۰۲ش.
- «نخستین حضور کمپین حسین کیست؟ در ایران»، خبرگزاری مہر، ۱۳۹۶ش، تاریخ بازبینی ۳۱ خرداد ۱۴۰۲ش.
- مجلہ مہر، «با کمپین «Who is Hussain» آشنا شوید»، خبرگزاری مہر، ۱۳۹۵ش، تاریخ بازبینی ۳۱ خرداد ۱۴۰۲ش.
- Whoishussain. "What we do". whoishssain.org. Visited in 20 june 2023
- Whoishussain. "Our story". whoishussain.org. Visited in 20 june 2023
- Washingtontimes. "RAHAT HUSAIN: Muslims donate 30,000 bottles of water to Flint, Michigan, during water crisis". washingtontimes.com. Visited in 20 june 2023
- The Daily Star (Lebanon). "Who is Hussain rebrands Ashoura for new generation". dailystar.com. Visited in 20 june 2023