مندرجات کا رخ کریں

"ہاشم بن عبد مناف" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
imported>Noorkhan
(نیا صفحہ: '''ہاشم بن عبد مَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرَّہ'''، رسول اللہ(ص) کے جدّ ثانی اور مکہ کے صاحبان من...)
 
imported>Noorkhan
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
'''ہاشم بن عبد مَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرَّہ'''،  [[رسول اللہ]](ص) کے جدّ ثانی اور [[مکہ]] کے صاحبان مناصب میں سے تھے۔ وہ [[بنو ہاشم]] تک پہنچنے والے مختلف سلسلہ ہائے نسب کے مورث اعلی ہیں۔ [[حلف المطیبین]] کے بعد سقایت (= حجاج کو پانی دینے) اور رفادت (= حجاج کو کھانا کھلانے) کے دو مناصب ان کو سونپ دیئے گئے۔ مراسمات [[حج]] کی تعظیم اور اپنے دو مناصب سے بخوبی عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔  
'''ہاشم بن عبد مَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرَّہ'''،  [[رسول اللہ]](ص) کے جدّ ثانی اور [[مکہ]] کے صاحبان مناصب میں سے تھے۔ وہ [[بنو ہاشم]] تک پہنچنے والے مختلف سلسلہ ہائے نسب کے مورث اعلی ہیں۔ [[حلف المطیبین]] کے بعد سقایت (= حجاج کو پانی فراہم کرنے) اور رفادت (= حجاج کو کھانا فراہم کرنے) کے دو مناصب ان کو سونپ دیئے گئے۔ مراسمات [[حج]] کی تعظیم اور اپنے دو مناصب سے بخوبی عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔  


ہاشم وہ شخصیت ہیں جنہوں نے [[قریش]] کے لئے جاڑے اور گرمی والے تجارتی سفروں کی بنیاد رکھی۔ وہ [[قریش]] کے لئے شوکت اور امن سکون کا اصلی ترین عامل تھے اور قریش دلی طور پر ان سے بہت زیادہ وابستہ تھے؛ یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوا تو وہ بہت زیادہ فکرمند تھے کہ کہیں دوسرے عرب قبائل ان پر غلبہ نہ کرلیں۔ وہ قحط کے مواقع پر لوگوں کو کھانا کھلاتے تھے اور انھوں نے ہی [[تجارت]] سے حاصلہ آمدنی غرباء میں تقسیم کرنے کا قانون وضع کیا تھا اور ان کے یہ دو اقدامات ان کی شہرت کا سبب تھے۔  
ہاشم وہ شخصیت ہیں جنہوں نے [[قریش]] کے لئے جاڑے اور گرمی والے تجارتی سفروں کی بنیاد رکھی۔ وہ [[قریش]] کے لئے شوکت اور امن سکون کا اصلی ترین عامل تھے اور قریش دلی طور پر ان سے بہت زیادہ وابستہ تھے؛ یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوا تو وہ بہت زیادہ فکرمند تھے کہ کہیں دوسرے عرب قبائل ان پر غلبہ نہ کرلیں۔ وہ قحط کے مواقع پر لوگوں کو کھانا کھلاتے تھے اور انھوں نے ہی [[تجارت]] سے حاصلہ آمدنی غرباء میں تقسیم کرنے کا قانون وضع کیا تھا اور ان کے یہ دو اقدامات ان کی شہرت کا سبب تھے۔  
سطر 10: سطر 10:
کہا گیا ہے کہ ہاشم اور ان کے بھائی [[عبد شمس]] پیدائش کے وقت چپکے ہوئے تھے اور انہیں تیز دھار آلے سے الگ کیا گیا اسی بنا پر بعض لوگوں کے کہنے کے مطابق، ان دو بھائیوں کی اولادوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوا۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص242۔</ref> ([[بنو امیه]] [[عبد شمس]] کی نسل سے ہیں) ایک روایت کے مطابق، خاندان ہاشم اور خاندان امیہ کے درمیان تنازعے کا آغاز اس وقت سے ہوا جب ہاشم کی مہمان نوازی اور فیاضی کی وجہ سے ان کا بھتیجا [[امیہ بن عبدشمس]] حسد کا شکار ہوا اور ان کے درمیان دشمنی کا آغاز ہوا۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص76۔</ref>
کہا گیا ہے کہ ہاشم اور ان کے بھائی [[عبد شمس]] پیدائش کے وقت چپکے ہوئے تھے اور انہیں تیز دھار آلے سے الگ کیا گیا اسی بنا پر بعض لوگوں کے کہنے کے مطابق، ان دو بھائیوں کی اولادوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوا۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص242۔</ref> ([[بنو امیه]] [[عبد شمس]] کی نسل سے ہیں) ایک روایت کے مطابق، خاندان ہاشم اور خاندان امیہ کے درمیان تنازعے کا آغاز اس وقت سے ہوا جب ہاشم کی مہمان نوازی اور فیاضی کی وجہ سے ان کا بھتیجا [[امیہ بن عبدشمس]] حسد کا شکار ہوا اور ان کے درمیان دشمنی کا آغاز ہوا۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص76۔</ref>


==پاورقی حاشیے==  
==مناصب اور اقدامات==
 
===حاجیوں کو پانی اور کھانے کی فراہم===
 
[[عبد مناف بن قصی|عبد مناف]] کی وفات کے بعد ہاشم اور ان کے بھائی ([[عبد شمس]]، [[مطلب بن عبد مناف|مطلّب]] اور نوفل) اور ان کے چچیرے بھائیوں یعنی [[بنو عبدالدار]] کے درمیان [[کعبہ]] کے مناصب پر تنازعہ کھڑا ہوا۔  فریقین م؛ں سے ہر ایک [[قریش]] کے بعض خاندانوں کے ساتھ متحد ہوئے (دیکھئے: [[حلف المطیبین]])۔ آخر کار کوئی جنگ جھگڑا ہوئے بغیر فریقین نے صلح کرلی اور [[سقایت]] (= حجاج کو پانی کی فراہمی) اور [[رفادت]] (= حجاج کو کھانے کی فراہمی) کے دو مناصب ہاشم کو ملے۔
 
ہاشم مراسمات [[حج]] کی تعظیم اور اپنے دو مناصب سے بخوبی عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ ہر سال [[حج]] کے ایام میں [[قریش]] کے درمیان اٹھ جاتے تھے اور خطبہ پڑھ کر انہیں حجاج کی تکریم و تعظیم کی دعوت دیتے تھے اور ان کو ہدایت کرتے تھے کہ ان ایام میں انہیں بہر صورت [[مکہ]] میں ہی رکنا چاہئے اور حجاج کے لئے کھانا تیار کریں۔ ہاشم خود بھی بہت زیادہ مال اس کام کے لئے پس انداز کرلیتے تھے اور قریشی بھی اپنی مالی حیثیت کے تناسب سے اپنا حصہ ہاشم کو ادا کرتے تھے۔<ref>ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص143۔</ref>۔<ref>بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص60۔</ref>۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص242۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، ج15، ص209، 211۔</ref>
 
وہ ایام [[حج]] میں [[کعبہ]] کے قریب کھال کے بنے ہوئے بڑے بڑے حوض رکھواتے تھے اور [[مکہ]] کے کنؤوں سے خوشگوار پانی اکٹھا کروا کر ان میں بھروا دیتے تھے۔ نیز سات [[ذوالحجۃ الحرام|ذوالحجہ]] سے لے کر [[منیٰ]] سے حاجیوں کی واپسی تک [[منیٰ]] اور [[مکہ]] نیز [[مشعر الحرام]] اور [[عرفہ]] میں حاجیوں کو کھانا فراہم کرتے تھے  اور نان، ترید، گوشت، گھی اور سویق کے ساتھ ان کی ضیافت کا اہتمام کرتے تھے۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص78۔</ref>۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص242۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص210ـ211۔</ref>
 
ان کے اقدامات میں سے ایک یہ تھا [[کعبہ]] کے لئے سنہری دروازہ قرار دیا۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص211۔</ref>
 
===مکہ میں کنؤوں کی کھدائی===
انھوں نے لوگوں کے لئے لئے آب رسانی کے فریضے کی بہتر انجام دہی کے لئے [[مکہ]] میں دو کنؤیں کھود لئے۔ "بذّر‌" نامی کنواں [[شعب ابی طالب]]] کے دہانے پر کھودا اور اس کا پانی عوام کے لئے [[وقف]] کرلیا اور "سجلۃ" نامی کنواں، جو عرصۂ دراز تک قبیلۂ [[مطعم بن عدی]] بن نوفل کے زیر استعمال تھا۔<ref>ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص149۔</ref>
 
===تجارت کی رونق اور تجارتی معاہدوں کا انعقاد===
مؤرخین کے مطابق، ہاشم [[قریش]] کے پہلے فرد تھے جنہوں نے ([[یمن]] یا [[حبشہ]] یا یمن اور حبشہ کی جانب) جاڑے کے تجارتی سفروں اور ([[شام]] کی جانب) موسم گرما کے سفروں کی بنیاد رکھی۔<ref>ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص143۔</ref>۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص75۔</ref>۔<ref>نیز رجوع کریں: یعقوبی، تاریخ، ج1، ص242۔</ref> قبل ازاں [[قریش]] کا تجارتی لین دین [[مکہ]] کی حدود سے تجاوز نہیں کرتا تھا اور یہ شہر دوسرے غیر عرب تاجروں اور سوداگروں کی گذرگاہ کا کردار ادا کرتا تھا اور ان کے پاس اپنا سامان تجارت ہوتا تھا۔ ہاشم جو ان ہی ایام میں تجارت کے لئے [[شام]] اور [[یمن]] کا سفر اختیار کیا کرتے تھے اور بہت زیادہ سفر کرتے تھے، نے [[قریش]] کی تجارت کو منظم اور منضبط کر دیا اور ان ہی کی ترغیب کے نتیجے میں ان کے قبیلے نے دو موسموں میں تجارتی سفروں کا اہتمام کیا۔<ref>فخررازی، التفسیر الکبیر، ج32، ص100۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص202۔</ref>۔<ref>حقی بروسوی، تفسیر روح البیان، ج10، ص519۔</ref> ([[سورہ قریش]] میں ان سفروں کی طرف اشارہ ہوا ہے)۔
 
نیز انھوں نے [[حبشہ]] کے حکمران [[نجاشی]] کو خط لکھا اور ان سے درخواست کی کہ قریشیوں کو اپنے زیر نگیں علاقوں میں کاروبار و تجارت کی غرض سے آمد و رفت کی اجازت دیں۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص78۔</ref>
 
ہاشم نے [[مکہ]] سے [[شام]] تک کے راستے میں آباد عرب قبائل کے سرداروں کے ساتھ قرادادیں منعقد کیں تا کہ [[قریش]] امن و امان کے ساتھ ان علاقوں سے گذریں اور اس کے بدلے قریشی ان کا سازوسامان کرایہ وصول کئے بغیر مطلوبہ مقامات تک پہنچا دیں۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص78۔</ref>۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص243۔</ref>
 
ہاشم ہی بظاہر اس رسم کے بانی تھے کہ ہر قریشی تاجر تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایک نادار شخص کے ساتھ تقسیم کرے۔ اس اقدام کے نتیجے میں تمام غرباء بھی اغنیاء کی مانند، صاحب مال و ثروت ہوئے۔ یہ سلسلہ ظہور [[اسلام]] تک جاری رہا۔ اسی بنا پر عرب قبائل کے درمیان کوئی بھی قبیلہ [[قریش]] کی طرح صاحب عزت و حیثیت نہ تھا۔<ref>رجوع کریں: به فخر رازی، التفسیر الکبیر، ج32، ص100۔</ref>۔<ref>حقی بروسوی، تفسیر روح البیان، ج10، ص519۔</ref> قریشی ہاشم کے احکامات کی تعمیل اور ان کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں پر آسائش زندگی سے بہرہ ور ہوئے۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص202۔</ref> ہاشم [[قریش]] کی شوکت و عظمت اور آسائش فکر کا بنیادی سبب تھے اور قریش قریش دلی طور پر ان سے بہت زیادہ وابستہ تھے؛ یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوا تو وہ بہت زیادہ فکرمند تھے کہ کہیں دوسرے عرب قبائل ان پر غلبہ نہ کرلیں۔<ref>یعقوبی، تاریخ، ج1، ص244۔</ref>
 
== وفات ==
ہاشم اپنے آخری سفر میں [[قریش]] کے چالیس افراد کے ہمراہ [[شام]] کی طرف چلے گئے اور جب [[غزہ]] پہنچے تو بیمار پڑگئے اور وہیں وفات پاگئے۔ ان کے ساتھ ان کی تدفین کے بعد ان کے اموال ان کے فرزندوں کے لئے لے گئے۔<ref>ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص146ـ147۔</ref>۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص79۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص210۔</ref> زیادہ تر مؤرخین نے وفات کے وقت ہاشم کی عمر کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے؛ [[احمد بن یحیی بن جابر البلاذری‏|بلاذری]] کے بقول ہاشم بوقت وفات 20 سالہ یا 25 سالہ نوجوان تھے۔<ref>بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص63۔</ref> تاہم بلاذری کا یہ خیال، ہاشم کی سماجی منزلت اور فرزندوں کی تعداد کو مد نظر رکھ کر قابل قبول نہیں نہیں آتا۔ [[محمد بن سعد بن منیع الہاشمی البصری|ابن سعد]] نے لکھا ہے کہ آخری سفر میں ہاشم کا ایک ساتھی (قبیلۂ بنو عامر بن لؤی کا) [[ابو رہم بن عبدالعزی العامری]] 20 برس کا نوجوان تھا<ref>الطبقات‏الکبری، ج‏1، ص65۔</ref> معلوم ہوتا ہے دوسرے مؤرخین کی رائے درست نہیں ہے اور انھوں ے اس عدد کو ہاشم کی عمر قرار دیا ہے۔
 
ہاشم نے اپنے بھائی مطلب کو اپنا وصی اور جانشین قرار دیا اور بعد کے زمانوں میں [[بنو ہاشم]] اور [[بنو المطلب]] ہمیشہ متحد رہے۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص79۔</ref>
 
==القاب==
ان کو ہاشم کا لقب ملا کیونکہ جن سالوں میں قریش قحط کا شکار ہوئے تھے، ہاشم نے ان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے [[شام]] یا [[فلسطین]] کا سفر اخیار کیا اور ہدایت کی بہت زیادہ روٹیاں تیار کی جائیں۔ بعد ازاں روٹیوں کو اونٹوں پر لاد لیا اور [[مکہ]] منقل کیا۔ وہاں روٹیوں کے ٹکڑے کردیئے اور ترید تیار کیا ('''<font color = blue>(هَشَم الثَریدَ/ الخُبزَ)'''</font> اور اونٹوں کو نحر کیا اور پکایا اور مکیوں کا پیٹ بھر دیا۔ اسی بنا پر انہیں ہاشم (ٹکڑے ٹکڑے کرنے والا) کہا گیا۔<ref>ابن سعد، الطبقات، 1/75ـ76۔</ref>۔<ref>ابن حبیب، المنمق، ص219؛ ابن جوزی، المنتظم، ج2، ص210۔</ref>
 
[[قریش]] کو قبائل کے سربراہوں اور پڑوسی بادشاہوں کے ساتھ مانوس و متحد کرنے کی بنا پر "صاحب ایلاف قریش" کا لقب دیا گیا ہے۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص75۔</ref>۔<ref>بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص59۔</ref>۔<ref>ثعالبی، ثِمار القلوب، ص115ـ116۔</ref>
 
ہاشم کو "عمرو العلیٰ" کہا جاتا تھا جس کا سبب ان کی ذاتی خصوصیات اور نمایاں اور اعلی ذاتی صفات تھیں۔<ref>ابن سعد، الطبقات، ج1، ص76۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص210۔</ref>۔<ref>حلبی، السیرة الحلبیة، ج1، ص7۔</ref> "‌ابو الشعث الشجیات‌" بھی ہاشم کا ایک نام تھا۔<ref>رجوع کریں: ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص148ـ150۔</ref>۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاغة، ج15، ص212۔</ref> "بدران" بھی ایک لقب تھا جو لوگوں نے ہاشم اور ان کے بھائی [[مطلب بن عبد مناف|عبد مناف]] کو دیا تھا۔ اس لقب کا سبب یہ تھا کہ وہ دونوں بہت زیادہ خوبصور اور حسین و جمیل تھے۔<ref>بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص61۔</ref>۔<ref>رجوع کریں: ابن اثیر، الکامل، ج2، ص17۔</ref> "‌اقداح النضار‌"  ــ یعنی خالص اور خوبصورت پیمانے ـ بھی ایک اجتماعی عنوان اور خطاب تھا جو ہاشم اور ان کے بھائیوں ([[عبد شمس]]، [[مطلب بن عبد مناف|مطلب]] اور نوفل]]) کو دیا گیا تھا۔<ref>حلبی، السیرة الحلبیة، ج1، ص7۔</ref>
 
"مجیرون" (= پناہ دینے والے) یا "مجیزون (= اجازت دینے والے اور گذارنے والے) دوسرا اجتماعی عنوان تھا جو ہاشم اور ان کے بھائیوں کو دیا گیا تھا؛ کیونکہ وہ بہت سخی اور فیاض تھے اور دوسرے عربوں پر سیادت و اعزاز رکھتے تھے اور ان کے درمیان ہاشم نے [[شام]]، [[روم]] اور [[غسان]] کے بادشاہوں کے ساتھ معاہدے کئے اور ان کے بھائیوں نے [[ایران]]، [[حبشہ]] اور [[یمن]] کے بادشاہوں کے ساتھ معاہدے کئے اور ان سب نے [[قریش]] کے لئے امان نامے وصول کئے تاکہ وہ خاطر جمعی اور سکون و آسائش کے ساتھ ان بادشاہوں کے قلمرو میں تجارت کرسکیں۔ بروایت دیگر، چونکہ خداوند متعال نے ان کے وسیلے سے [[قریش]] کی غربت اور بدحالی کا ازالہ کیا چنانچہ انہیں "‌مُجَبِّرون‌" (= جبران یا ازالہ کرنے والے) کہا گیا۔<ref>رجوع کریں: طبری، تاریخ، ج2، ص252۔</ref>۔<ref>ابن کثیر، ج2، ص253۔</ref>۔<ref>صالحی شامی، سبل الهدی، ج1، ص269۔</ref>۔<ref>حلبی، السیرة الحلبیة، ج1، ص7۔</ref>
 
 
==ازواج اور اولاد==
ہاشم نے کئی شادیاں کیں اور ان سے چار بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کے باپ بنے۔<ref>رجوع کریں: ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص112ـ113؛ ابن سعد، الطبقات، ج1، ص79-80۔</ref> ان کے بیٹوں کے نام "[[عبدالمطلب بن ہاشم|عبدالمُطَّلِب]]، اسد، ابوصَیفی، اور نَضلہ"۔<ref>ابن هشام، السیرة النبویة، ج1، ص113۔</ref> ۔<ref>ابن حزم، جمهرة أنساب‏ العرب، متن، ص14۔</ref> اور بیٹیوں کے نام "الشّفاء، خالدۃ، رقیۃ، حبیبۃ<ref>سبل‏الهدی، ج‏1، ص271۔</ref> اور ضعیفۃ" ہیں۔<ref>السیرةالنبویة، ج‏1، ص107۔</ref>
 
[[رسول اللہ|پیغمبر]] [[عبد المطلب بن ہاشم|عبد المطلب]] کی نسل سے ہیں اور [[امیرالمؤمنین|امام علی(ع)]] کی والدہ [[فاطمہ بنت اسد|فاطمہ]] [[اسد بن ہاشم]] کی بیٹی ہیں۔
 
ہاشم کی نسل صرف [[عبد المطلب بن ہاشم|عبد المطلب]] سے چلی ہے۔<ref>ابن حزم، جمهرة أنساب‏ العرب، متن، ص14۔</ref> جبکہ نضلہ اور اسد کی نسل باقی اور جاری نہیں رہی۔<ref>ابن حزم، جمهرة أنساب‏ العرب، متن، ص14۔</ref> البتہ ابو صیفی کا "صیفی" نامی بیٹا تھا جو طفولت ہی میں وفات پاچکا تھا اور ان کی دو دوسرے بیٹے "عمرو اور ضحاک" بھی تھے۔ نیز نضلہ ایک بیٹا تھا جس کا نام "ارقم" تھا۔<ref>الطبقات‏الکبری، ج‏1، ص69۔</ref> لیکن چونکہ عرب نسب شناس ابو صیفی اور نضلہ کے مقطوع النسل ہونے کے قائل ہوئے ہیں لہذا نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ان کے بیٹوں سے کوئی نسل باقی نہيں رہی ہے۔<ref>تاریخ الیعقوبی، ج‏1، ص244۔</ref> اسد کے لئے بھی [[فاطمہ بنت اسد]] کے سوا کسی فرزند کا تذکرہ نہیں ہوا ہے جو ([[ابو طالب]] کی زوجۂ مکرمہ اور) [[امیرالمؤمنین|امام علی علیہ السلام]] کی والدہ ہیں۔<ref>ابن حزم، جمهرة أنساب‏ العرب، متن، ص14۔</ref>
 
==متعلقہ مآخذ==
{{ستون آ|3}}
* [[پیغمبر اکرم]]
* [[مکہ]]
* [[کعبہ]]
* [[بنو ہاشم]]
* [[قصی بن کلاب]]
* [[عبد مناف بن قصی]]
* [[عبدالمطلب بن ہاشم]]
* [[عبداللہ بن عبد المطلب]]
* [[حمزہ بن عبد المطلب]]
* [[عباس بن عبد المطلب]]
{{ستون خ}}
 
==پاورقی حاشیے==
{{حوالہ جات|3}}
{{حوالہ جات|3}}
[[fa: هاشم بن‌ عبد مناف]]
[[fa: هاشم بن‌ عبد مناف]]
[[en:Hashim b. 'Abd Manaf]]
[[en:Hashim b. 'Abd Manaf]]
==مآخذ==
{{ستون آ|2}}
* ابن کثیر، ابوالفداء اسماعیل بن عمر، البدایة و النهایة، بیروت، 1407 هجری قمری /1986 عیسوی۔
*ابن الاثیر، الکامل۔
*ابن ابی الحدید، عبدالحمید، شرح نهج البلاغة، چاپ محمد ابوالفضل ابراهیم۔
*ابن جوزی، عبد الرحمن، المنتظم فی تاریخ الملوک و الامم، چاپ محمد عبدالقادر عطا و مصطفی عبد القادر عطا، بیروت، 1412 هجری قمری /1992 عیسوی۔
*ابن حبیب، محمد، المنمق فی اخبار قریش، بیروت، 1405 هجری قمری /1985 عیسوی۔
*ابن حجر عسقلانی، احمد بن علی، الاصابة فی تمییز الصحابه، چاپ علی محمد بجاوی، بیروت، 1412 هجری قمری /1992 عیسوی۔
*ابن حزم (م 456)، جمهرة أنساب العرب، تحقیق لجنة من العلماء، بیروت، دار الکتب العلمیة، ط الأولی، 1403 هجری قمری /1983 عیسوی۔
*ابن سعد، الطبقات الکبری، تحقیق محمد عبد القادر عطا، بیروت، دار الکتب العلمیة، ط الأولی، 1410 هجری قمری /1990 عیسوی۔
*ابن هشام، السیرةالنبویه، چاپ مصطفی سقا، ابراهیم ابیاری و عبدالحفیظ شلبی، قاهره، 1355 هجری قمری / 1936 عیسوی۔
*آیتی، محمدابراهیم، تاریخ پیامبر اسلام، تجدید نظر و اضافات: دکتر ابوالقاسم گرجی، چاپ هفتم، تهران، دانشگاه تهران، 1385 هجری شمسی۔
*باعونی، محمد بن احمد، جواهر المطالب فی مناقب الامام علی بن ابی طالب(ع)، چاپ محمد باقر محمودی، قم، 1415 هجری قمری۔
*بلاذری، احمد بن یحیی، انساب الاشراف، چاپ محمد حمید الله، مصر، 1959 عیسوی۔
*ثعالبی، عبدالملک بن محمد، ثِمار القلوب، چاپ محمد ابوالفضل ابراهیم، قاهره، 1384 هجری قمری / 1965 عیسوی۔
*حقی بروسوی، اسماعیل، تفسیر روح البیان، بیروت، 1405 هجری قمری /1985 عیسوی۔
*حلبی، علی بن برهان الدین، السیرة الحلبیة، بیروت، 1400 هجری قمری۔
*صالحی شامی، محمد بن یوسف، سبل الهدی و الرشاد فی سیرة خیر العباد، چاپ عادل احمد عبد الموجود و علی محمد معوض بیروت، 1414 هجری قمری /1993 عیسوی۔
*طبری، تاریخ (بیروت)۔
*فخررازی، محمد بن عمر، التفسیر الکبیر اَوْ مفاتیح الغیب، بیروت، 1421 هجری قمری /2000 عیسوی۔
* یعقوبی، تاریخ الیعقوبی، بیروت، دار صادر، بی‌تا۔
{{ستون خ}}
==بیرونی روابط==
* مضمون کا ماخذ: [http://www.encyclopaediaislamica.com/madkhal2.php?sid=7205 دانشنامه جهان اسلام]
{{پیغمبر اسلام}}
{{امام علی علیہ السلام}}
{{شجرہ نامہ رسول خدا}}
[[زمرہ:بنو‌ ہاشم]]
[[زمرہ: پیغمبر اسلام کے اجداد]]
[[زمرہ:فلسطین میں مدفون شخصیات]]
گمنام صارف