صفحۂ اول


منتخب مضمون
واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ، سنہ 11 ہجری میں پیغمبر اکرمؐ کی رحلت کے بعد وہ پہلا واقعہ ہے جس میں ابوبکر ابن ابی قحافہ مسلمانوں کا خلیفہ منتخب ہوا۔ پیغمبر اکرمؐ کی وفات کے بعد امام علیؑ اور بعض اصحاب آنحضرتؐ کی آخری رسومات میں مشغول تھے اسی دوران انصار کا ایک گروہ سعد بن عبادہ کی سربراہی میں سقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہوا تاکہ پیغمبر اکرمؐ کے بعد اپنا رہبر انتخاب کر سکے۔ بعض مورخین کے مطابق انصار کا یہ اجتماع صرف مدینہ کے حاکم کی تعیین کے لئے منعقد ہوا تھا۔ لیکن بعض مہاجرین کا اس جلسے میں حاضر ہونے کے بعد بحث کا رخ پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی کی طرف موڑ دیا گیا اور آخر میں ابوبکر کی بعنوان خلیفہ بیعت کی گئی۔ اس جلسے میں مہاجرین کی ترجمانی ابوبکر کر رہے تھے جن کے ساتھ عمر ابن خطاب اور ابوعبیدہ جراح بھی سقیفہ میں حاضر تھے۔ اہل سنت ابوبکر کی حاکمیت اور خلافت کی مشروعیت کو ثابت کرنے کے لئے مذکورہ اجتماع سے استناد کرتے ہیں جبکہ مورخین کے مطابق ابوبکر کا انتخاب سب کے لئے قابل قبول نہیں تھا۔ کیونکہ اس واقعہ کے بعد حضرت علیؑ، فاطمہ زہراؑ، پیغمبر کے چچا عباس کے بیٹے فضل اور عبداللہ سمیت سلمان فارسی، ابوذر غفاری، مقداد بن عمرو اور زبیر بن عوام جیسے بعض صحابہ نے سقیفہ کے اجتماع اور اس کے فیصلے پر اعتراض کیا۔ شیعہ حضرات سقیفہ کے واقعے کو امام علیؑ کی جانشینی کے بارے میں پیغمبر اکرمؐ کی صریح اعلانات خاص کر غدیر خم کے واقعے کے خلاف سمجھتے ہیں۔
دوسرے اچھے مضامین: نماز جمعہ – ابو بکر بن ابی قحافہ – آستانہ حضرت معصومہ (ع)


کیا آپ جانتے ہیں؟ ...
- ... کُتُب اَربعہ یا اصول اربعہ شیعوں کے چار معتبر حدیثی کتب کو کہا جاتا ہے جن میں الکافی، مَن لایَحضُرُہ الفقیہ، تہذیب الاحکام اور الاِستِبصار شامل ہیں؟(تصویر میں)
- ... عبد الحسین امینی (متوفی 1390ھ)، علامہ امینی کے نام سے معروف، شہرہ آفاق کتاب الغدیر کے مصنف ہیں؟
- ... تقلید اسلامی فقہ میں دین کے فروعی مسائل میں کسی مجتہد کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کو تقلید کہا جاتا ہے؟
- ... اَیّامُ البیض (بمعنی سفید ایام)، قمری مہینے کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں کو کہا جاتا ہے؟


مجوزہ مضامین

- سیدہ نفیسہ «، امام حسن مجتبیؑ کی ذریت میں سے ایک ہیں جو قاہرہ مصر میں مدفون ہیں۔»
- مسجد قبا «اسلام کی پہلی مسجد جسے پیغمبر اکرمؐ نے بنایا۔»
- حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ «پیغمبر اکرمؐ، اولوالعزم نبی اور آخری پیغمبر ہیں۔»
- ہفتہ وحدت «12 ربیعالاول (اہل سنت روایات کے مطابق پیغمبر اکرم کی تاریخ ولادت) سے 17 ربیعالاول (شیعہ روایات کے مطابق حضرت محمدؐ کی ولادت) کے درمیان ایام»
- نہم ربیع الاول « شیعوں کے بارہویں امام امام مہدی(عج) کی امامت کا آغاز۔»
- لیلۃ المبیت «جس رات امام علیؑ پیغمبر اکرمؐ کی جان بچانے کی خاطر ان کے بستر پر سوگئے۔»
- ہجرت مدینہ «پیغمبر اکرمؐ اور دیگر مسلمانوں کا بعثت کے تیرہویں سال کے آخر اور چودھویں سال کے آغاز میں مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت۔»
- امام صادق علیہ السلام « شیعیہ اثناعشری کے چھٹے امام۔»
- غیبت صغرا «وہ ایام جن میں امام مہدی(عج) مخفی طور پر زندگی بسر کرتے تھے اور نواب اربعہ کے ذریعے شیعوں سے رابطے میں تھے۔»
- واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ «پیغمبر اکرمؐ کی رحلت کے بعد پہلا واقعہ جس میں ابوبکر مسلمانوں کے خلیفہ منتخب ہوئے۔»
- ماہ ربیع الاول کے واقعات «قمری سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول میں رونما ہونے والے بعض واقعات۔»


نئے مضامین
- فلسطین آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں(کتاب)
- والدین پر احسان
- مریض کی عیادت
- غالی
- مقام رأس الحسین (قاہرہ)
- عثمانیت
- سحر
- تنقیح المقال فی علم الرجال (کتاب)
- آیت نفی سبیل
- ترجمہ قرآن
- شیعہ مراجع تقلید کی فہرست
- مقدسات کی توہین
- تصدیق تلاوت
- غلو
- حضرت فاطمہ(س) کا گھر
- اطعام غدیر (آداب و رسوم)
- سدانت کعبہ
- ہفت بند کاشی
- پیغمبر اکرمؐ کی جنگیں
- حدیث اعتلا


آئینہ تاریخ
- 1874ء: وفات میر ببر علی انیس؛ برصغیر کے معروف مرثیہ نگار اور مرثیہ گو شاعر (1 ذی القعدہ 1291ھ)
- 1933ء: وفات محمد جواد بلاغی؛ شیعہ فقیہ، متکلم اور مفسر، تفسیر آلاء الرحمن فی تفسیر القرآن کے مصنف (22 شعبان 1352ھ)
- 1964ء: وفات حاج آقا حسین اثنا عشری؛ شیعہ عالم دین، واعظ اور مفسر قرآن (5 شعبان 1384ھ)
- 2020ء: وفات محمد یزدی؛ فقیہ، سیاست دان، جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم کے سیکریٹری جنرل(۲۳ ربیعالثانی ۱۴۴۲ق)
- 1355ھ: وفات محمد حسین غروی نائینی؛ شیعہ فقیہ اور کتاب تنبیہ الامۃ و تنزیہ الملہ کے مصنف (15 اگست 1936ء)
- 1415ھ: وفات سید رضا صدر؛ شیعہ مجتہد اور حوزہ علمیہ قم کے استاد (2 نومبر 1994ء)