ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2021/14

ویکی شیعہ سے

مُناجاتِ شَعبانیہ حضرت علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہ علیہم السلام پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ اس مناجات کو اللہ کے صالح ترین بندوں کا اپنے معبود کے ساتھ راز و نیاز کا کامل ترین نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ شیعیان اہل بیت عام طور پر ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔ احادیث کے مطابق ائمہ معصومینؑ شعبان کے مہینے میں پابندی سے اس دعا کی قرائت کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ شہید مطہری، اس مناجات کی توصیف کرتے ہوئے کہتے ہیں: یہ مناجات ائمہ کی سطح کی دعا ہے یعنی اس کی سطح بہت بلند ہے۔ انسان جب اس دعا کو پڑھتا ہے تو سمجھتا ہے کہ اسلام میں راز و نیاز کی روح درحقیقت ہے کیا؟ اس دعا میں عرفان اور خدا کے ساتھ عشق و محبت، اور غیر اللہ سے منقطع ہونے کے سوا، کچھ نہیں ہے، اور مختصر یہ کہ مکمل طور پر معنویت اور روحانیت ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں ہے، حتی اس میں ایسی عبارات ہیں جن کے ادراک کا تصور بھی ہمارے لئے بہت مشکل ہے


مزید