مندرجات کا رخ کریں

"صارف:Hkmimi/تمرین" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(«بسمه تعالی» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
بسمه تعالی
{{زیر تعمیر}}
{{سورہ||نام = حجرات |ترتیب کتابت = 49 |پارہ = 26 |آیت = 18 |مکی/ مدنی = مدنی |ترتیب نزول = 106 |اگلی = [[سورہ ق|ق]] |پچھلی = [[سورہ فتح|فتح]] |لفظ = 353 |حرف = 1533|تصویر=سوره حجرات.jpg}}
'''سورہ حجرات''' قرآن مجید کی 40ویں سورت ہے جسکا شمار مدنی سورتوں میں ہوتا ہے۔ یہ سورت 26ویں پارے میں واقع ہے۔ حجرات کا لفظ، حجرہ کی جمع ہے۔اور یہ لفظ اس سورت کی چوتھی آیت میں آیا ہے۔ سورہ حجرات میں [[رسول اللہؐ]] کے ساتھ آداب معاشرت کا بیان ہوا ہے تو ساتھ ہی بعض معاشرتی اخلاق جیسے [[بدگمانی]]، تَجَسُّس اور [[غیبت]] کے بارے میں بھی ذکر ہوا ہے۔ اس سورت کی مشہور آیات میں سے ایک آیت اخوت ہے جس میں مومنین کو ایک دوسرے کا بھائی کہا گیا ہے۔ ایک اور مشہور آیت [[آیہ نبأ]] ہے جس میں ہر خبر لانے والے پر اعتماد نہ کرنے کا کہا گیا ہے نیز اس سورت کی 13ویں آیت میں اللہ کے ہاں سب سے معزز اور مکرم شخص متقی انسان کو قرار دیا گیا ہے۔
 
==سورہ حجرات==
اس سورت کو '''سورہ حجرات''' کہتے ہیں؛ '''حجرات''' (حجرہ کی جمع) یعنی کمرے یا [[ازواج رسول]](ص) کے چھوٹے کمرے؛ یہ سورت ان کمروں کی حرمت و حریم کے تقدس کے تحفظ کی ضرورت کی یادآوری کراتی ہے اور اصحاب کو آپ(ص) کے ساتھ معاشرت کے آداب سکھاتی ہے کہ وہ کس کیفیت سے آپ(ص) کی دعوت پر یا دعوت کے بغیر آپ(ص) کے گھر میں آئیں۔
 
قراء و مفسرین کا اتفاق ہے کہ اس سورت کی آیات کی تعداد 18 ہے اور اس کے الفاظ کی تعداد 353 اور حروف کی تعداد 1533 ہے۔
 
ترتیب مصحف کے لحاظ سے انچاسویں سورت ہے اور ترتیب نزول کے لحاظ سے اس کا نمبر 106 ہے۔ یہ [[مکی اور مدنی|مدنی]] سورت ہے۔ حجم و کمیت کے لحاظ سے [[سور مثانی|تیس سور مثانی]] میں تیسویں نمبر پر ہے اور تقریبا نصف حزب کے برابر ہے۔
 
==مفاہیم==
اخلاق، ادب اور سماجی نظم و ضبط کی سورت ہے؛ اس سورت میں ایک طرف سے [[رسول اللہ(ص)]] کے ساتھ ادب معاشرت سکھایا جاتا ہے تو دوسری طرف سے حکم دیا جاتا ہے کہ ان خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں جن کے بارے میں تحقیق نہیں ہوئی؛ دوسروں کی [[غِیبَت]] اور بدگوئی سے پرہیز کریں اور دوسروں کے عیوب میں تجسس نہ کریں، بعض گمانوں سے اجتناب کریں؛ کیونکہ یقینا بعض گمان بڑا گناہ ہوتے ہیں۔
 
:<font color=green><big>"{{حدیث|'''يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ﴿11﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ﴿12﴾'''}}"</big></font>
:ترجمہ: اے ایمان لانے والو! بہت سے گمانوں سے پرہیز کرو، یقینا بعض گمان بڑا گناہ ہوتے ہیں اور کھوج نہ کرو اور تم میں سے ایک دوسرے کی غیبت نہ کرے، کیا تم میں کا کوئی دوست رکھتا ہے کہ اپنے بھائی کا جب کہ وہ مردہ ہے گوشت کھائے۔ اسے تو تم نے بھی بُرا سمجھا ہے اور اللہ سے ڈرو۔ یقینا اللہ توبہ قبول کرنے والا، بڑا مہربان ہے (11) اے انسانو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف خاندانوں اور قبیلوں میں قرار دیا ہے اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو، یقینا تم میں زیادہ عزت والا اللہ کے یہاں وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہو،بلاشبہ اللہ بڑا جاننے والا ہے خبر رکھنے والا (12)۔
 
علاوہ ازیں مسلمانوں کو ترغیب دلاتی ہے کہ باہمی صلح و آشتی کے لئے جدوجہد کریں اور یہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔<ref>دانشنامه قرآن و قرآن پژوهی، ج2 ص1252ـ1251۔</ref>
{{سورہ حجرات}}
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
== مآخذ ==
*قرآن کریم، ترجمہ محمد حسین نجفی (سرگودھا)۔
 
{{قرآن}}
 
 
[[fa:سوره حجرات]]
[[ar:سورة الحجرات]]
[[en:Sura al-Hujurat]]
[[tr:Hucurat Suresi]]
[[id:Surah Al-Hujurat]]
confirmed، movedable، protected، منتظمین، templateeditor
7,196

ترامیم