ابن الرضا

ویکی شیعہ سے

ابن الرضا، یہ لقب امام رضاؑ کی نسل میں نرینہ اولاد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن میں مشہور امام محمد تقی ؑ، [1] امام علی نقی ؑ [2]اور امام حسن عسکریؑ ہیں۔[3] امام محمد تقی ؑ کے فرزند موسیٰ مبرقع کو بھی ابن الرضا کہا گیا ہے۔ [4] یہ لقب آئمہؑ کے چاہنے والے اور دوسرے خاص طور پر بنی عباس استعمال کرتے تھے۔[5]

اس لقب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بنی عباس امام رضا ؑ کے بیٹوں کو ابن الرضا کہتے تھے تا کہ یہ ظاہر کر سکے کہ یہ افراد اس شخص سے نسبت رکھتے ہیں جس نے ولایت عہدی کو قبول کیا اور جو دنیا کی طرف مائل تھا۔ [6] اس سلسلے میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ مختلف مذہبی اور کلامی فرقوں کے ساتھ علمی مناظروں میں امام رضاؑ کی شہرت کی وجہ سے کی اولاد ابن الرضا سے مشہور ہو گئے۔[7]

حوالہ جات

  1. مفید، الإرشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۲۸۱؛ طبرسی، إعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۲، ص۱۰۱
  2. مفید، الإرشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۳۰۱؛ صفار، بصائر الدرجات، ۱۴۰۴ق، ج۱، ص۵۱ و ۳۷۴
  3. مفید، الإرشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۳۲۱؛ قطب راوندی، الخرائج و الجرائح، ۱۴۰۹ق، ج۱، ص۴۲۲ و ۴۳۲
  4. مجلسی، بحار الأنوار، ۱۳۶۳ش، ج۵۰، پاورقی ص۳
  5. مفید، الإرشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۲۸۱؛ طبرسی، إعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۲، ص۱۰۱
  6. آیت الله حجت سے نقل
  7. آیت الله شبیری زنجانی سے نقل

مآخذ

  • مجلسی، محمد باقر، بحار الأنوار الجامعۃ لدرر أخبار الأئمۃ الأطہار، تہران، نشر اسلامیہ، چاپ دوم، ۱۳۶۳ش.
  • مفید، محمد بن نعمان، الإرشاد فی معرفۃ حجج الله علی العباد، قم، کنگره شیخ مفید، چاپ اول، ۱۴۱۳ق.
  • پایگاه‌اندیشہ قم