یحیی بن ہرثمہ

ویکی شیعہ سے
یحیی بن ہرثمہ
کوائف
نام:یحیی بن ہرثمہ
مشہور اقاربہرثمہ بن اعین
اصحابامام علی نقی علیہ السلام
سماجی خدماتقم اور اصفہان کی گورنری


یحیی بنِ ہرثَمَہ، امام علی نقی علیہ السلام کے راویوں میں سے ہیں جنہیں متوکل عباسی نے دسویں امامؑ کو مدینہ سے سامرا لانے پر مأمور کیا تھا۔ ہرثمہ حشویہ مذہب کے پیروکار تھے لیکن اس سفر میں امامؑ کی کرامات دیکھ کر شیعہ ہوگئے۔ شیعہ حدیثی کتابوں میں اس سفر کی تفصیلات اور کرامات سے متعلق امام علی نقی علیہ السلام کی روایتیں، آپ سے نقل ہوئی ہیں۔

مورخین کے مطابق 233ھ میں مکہ کے راستے کی نگہبانی اور حفاظت، 243ھ میں قم اور 260ھ میں اصفہان کی گورنری ان کے سیاسی اور سماجی خدمات میں شامل ہیں۔

سوانح حیات

یحیی بن ہرثمہ ، عباسی خلفاء ہارون رشید اور مامون رشید کے مشہور سردار ہرثمہ بن اعین کے فرزند ہیں۔ [1] یحیی بن ہرثمہ کی پیدائش اور وفات کی دقیق تاریخ ذکر نہیں ہوئی، صرف یہ بیان ہوتا ہے کہ آپ سنہ 233ھ میں مکہ کے راستے کی نگہبانی اور حفاظت کے عہدہ پر فائز تھے۔[2] کتاب تاریخ قمی کے بیان کے مطابق یحیی بن ہرثمہ عباسی خلیفہ متوکل (206۔ 247ھ) کے دور میں سنہ 243ھ میں قم کے گورنر تھے۔[3] نیز سنہ 252ھ میں مستعین عباسی اور معتز عباسی کے درمیان ہونے والی جنگ میں آپ بہت فعال انداز میں شریک ہوئے۔[4] بعض مورخین نے سنہ 260ھ میں آپ کو اصفہان کا حاکم بتایا ہے۔[5]

مدینہ سے سامرا امام علی نقیؑ کی ہمراہی

سنہ 243[6] یا 233ھ[7] کو متوکل عباسی کی جانب سے امام علی نقی علیہ السلام کو مدینہ سے سامرا لانے کی ذمہ داری ہرثمہ کے سپرد کی گئی تھی۔[8]

کیونکہ خلیفہ کو خفیہ اطلاعات دی گئی تھی کہ مدینہ کے لوگ امام علی نقیؑ کی امامت پر ایمان لا رہے ہیں اور آپ کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔ [9] اسی طرح حاکم مدینہ عبداللہ بن محمد یا بریحہ عباسی[10] کے ذریعہ امام کے خلاف تہمتیں اور غلط بیانی کی جاتی ہے۔ [11] ان باتوں پیش نظر متوکل عباسی نے یحیی بن ہرثمہ کے ذریعہ ایک احترام آمیز خط امامؑ کی طرف ارسال کیا جس میں آپ کو سامرا آنے کی دعوت دی دی گئی تھی۔ [12] سبط ابن جوزی کے مطابق متوکل، امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام اور آپ کی اولاد سے بغض و دشمنی رکھتا تھا لہذا مدینہ کے لوگوں کی امام علی نقی علیہ السلام کی امامت کے قائل ہونے نیز آپ کی امامت کی جانب رغبت پیدا کرنے کی خبر پر متوکل نے خطرے کا احساس کیا اور فورا یحیی بن ہرثمہ کو حکم دیا کہ وہ امام کو مدینہ سے سامرا لیکر آئے۔ [13]

یحیی بن ہرثمہ نقل کرتا ہے کہ جب مدینہ کے لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ متوکل نے امام کو سامرا بلایا ہے تو انہوں نے شدید مخالفت کی۔ [14] اور لوگوں نے اس طرح سے نالہ و شیون کیا جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ [15] یحیی نے لوگوں کے سامنے قسم کھائی کہ امام سے اچھے انداز میں پیش آئے گا اور امام کے احترام کا خیال رکھے گا۔[16]

مذہب

یحیی بن ہرثمہ پہلے حشویہ مذہب کا پیروکار تھا اور مدینہ سے سامرا کے سفر میں امام علی نقی علیہ السلام کی کرامتیں اور معجزات دیکھ کر شیعہ ہو گیا۔[17] ملا محمد صالح مازندرانی کے مطابق یہ نظریہ فاضل استرآبادی کی رجالی کتاب میں بھی بیان ہوا ہے۔[18]

شیعوں کی حدیثی کتابوں میں یحیی بن ہرثمہ سے امام علی نقی علیہ السلام کی بعض روایتیں، اس سفر کی تفصیلات [19] اور بعض کرامتیں نقل ہوئی ہیں؛ جیسے ایک بے آب و گیاہ اور گرم سرزمین پر پانی کے چشموں اور درختوں کے ظاہر ہونے کا معجزہ، [20] اور گرمیوں کے موسم میں عرب کی شدید گرمی میں غیر متوقع سردی اور بارش آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا تہیہ کرنا۔[21]

متعلقہ صفحات

حوالہ جات

  1. زرکلی، الاعلام، 1989م، ج8، ص81۔
  2. طبری، تاریخ الامم و الملوک، 1387ھ، ج9، ص163۔
  3. قمی، تاریخ قم، 1361ش، ص103۔
  4. طبری، تاریخ الامم و الملوک، 1387ھ، ج9، ص293۔
  5. قمی، تاریخ قم، 1361ش، ص185۔
  6. کلینی، الکافی، 1407ھ، ج2، ص607؛ مفید، الإرشاد، 1413ھ، ج2، ص310۔
  7. نوبختی، فرق الشیعہ، 1404ھ، ص92؛ اشعری قمی، المقالات و الفرق، 1360ش، ص100؛ قمی، تاریخ قم، 1361ش، ص103۔
  8. یعقوبی، تاریخ یعقوبی، بیروت، ج2، ص484؛ مفید، الارشاد، 1413ھ، ج2، ص297۔
  9. یعقوبی، تاریخ یعقوبی، بیروت، ج2، ص484۔
  10. مسعودی، اثبات الوصیہ، 1426ھ، ص233۔
  11. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، 1379ھ، ج4، ص417۔
  12. خط کا مضمون پڑھنے کیلئے ملاحظہ کیجئے : کلینی، الکافی، 1407ھ، ج1، ص501۔
  13. ابن جوزی، تذکرۃ الخواص، 1418ھ، ص322۔
  14. مسعودی، مروج‌الذہب، 1409ھ، ج4، ص84؛ سبط بن جوزی، تذکرۃ الخواص، 1418ھ، ص32۔
  15. مسعودی، مروج‌الذہب، 1409ھ، ج4،ص84۔
  16. مسعودی، مروج‌الذہب، 1409ھ، ج4، ص85۔
  17. اربلی، کشف الغمہ، 1381ھ، ج2، ص392؛ ابن حمزہ طوسی، الثاقب فی المناقب، 1419ھ، ص552؛ قطب‌الدین راوندی، الخرائج و الجرائح، 1409ھ، ج1، ص396۔
  18. مازندرانی، شرح الکافی-الأصول و الروضۃ، 1382ھ، ج7، ص303۔
  19. بطور مثال ملاحظہ کیجئے : مسعودی، مروج الذہب، 1409ھ، ج4، ص84؛ اربلی، کشف الغمہ، 1381ھ، ج2، ص390۔
  20. ابن حمزہ طوسی، الثاقب فی المناقب، 1419ھ، ص531۔
  21. ابن حمزہ طوسی، الثاقب فی المناقب، 1419ھ، ص551-552؛ قطب‌الدین راوندی، الخرائج و الجرائح، 1409، ج1، ص396؛ عاملی نباتی، الصراط المستقیم، 1384ھ، ج2، ص202۔

مآخذ

  • ابن جوزی، ابوالفرج، المنتظم فی تاریخ الأمم و الملوک، تحقیق محمد عبدالقادر عطا و مصطفی عبدالقادر عطا، بیروت،‌ دارالکتب العلمیۃ، 1412ھ۔
  • ابن حمزہ طوسی، محمد بن علی، الثاقب فی المناقب، تحقیق نبیل رضا علوان، قم، انصاریان، 1419ھ۔
  • ابن شہرآشوب مازندرانی، محمد بن علی، مناقب آل‌ابی‌طالب، قم، علامہ، 1379ھ۔
  • اربلی، علی بن عیسی، کشف الغمۃ فی معرفہ الائمۃ، تحقیق سید ہاشم رسولی محلاتی، تبریز، بنی‌ہاشم، 1381ھ۔
  • اشعری قمی، سعد بن عبداللہ، المقالات و الفرق، قم، انتشارات علمی و فرہنگی، 1360ش۔
  • زرکلی، خیرالدین، الاعلام، بیروت،‌ دارالعلم للملایین، چاپ ہشتم، 1989ء
  • سبط بن جوزی، یوسف بن حسام‌الدین، تذكرۃ الخواص‏، قم، منشورات الشریف الرضی، 1418ھ۔
  • طبری، محمد بن جریر، تاریخ الأمم و الملوک، تحقیق محمد أبوالفضل ابراہیم، بیروت،‌ دارالتراث، چاپ دوم، 1387ھ۔
  • عاملی نباطی، علی من محمد، الصراط المستقیم إلی مستحقی التقدیم، تحقیق میخائیل رمضان، نجف، المکتبۃ الحیدریۃ، 1384ھ۔
  • قطب‌الدین راوندی، سعید بن ہبۃ‌اللہ، الخرائج و الجرائح، تحقیق مؤسسۃ الإمام المہدی(عج)، قم، مؤسسہ امام مہدی(عج)، 1409ھ۔
  • قمی، حسن بن محمد بن حسن، تاریخ قم، ترجمہ حسن بن علی بن حسن عبد الملک قمی، تحقیق سید جلال‌الدین تہرانی، تہران، توس، 1361ش۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تحقیق علی‌اکبر غفاری و محمد آخوندی، تہران، دار الکتب الإسلامیۃ، 1407ھ۔
  • مازندرانی، محمدصالح بن احمد، شرح الکافی-الأصول و الروضۃ، تحقیق ابوالحسن شعرانی، تہران، المکتبۃ الإسلامیۃ، 1382ھ۔
  • مسعودی، علی بن حسین، اثبات الوصیۃ للامام علی بن ابی‌طالب، قم، انصاریان، 1426ھ۔
  • مسعودی، علی بن حسین، مروج الذہب و معادن الجوہر، تحقیق اسعد داغر، قم،‌ دارالہجرۃ، چاپ دوم، 1409ھ۔
  • مفید، محمد بن محمد، الإرشاد فی معرفۃ حجج اللہ علی العباد، تحقیق موسسہ آل‌البیت(ع)، قم، کنگرہ شیخ مفید، 1413ھ۔
  • نوبختی، حسن بن موسی، فرق الشیعہ، بیروت، دارالاضواء، 1404ھ۔
  • یعقوبی، احمد بن ابی‌یعقوب، تاریخ یعقوبی، بیروت، دار صادر، بے تا۔