یائسہ

ویکی شیعہ سے
(یائسہ ہونا سے رجوع مکرر)

یائِسہ، اس عورت کو کہا جاتا ہے جو طبیعی طور پر عمر کے اس مرحلے میں پہنچے جس میں اسے خون حیض نہیں آتا ہے اور حاملہ بھی نہیں ہوتی ہے۔ قرآن کریم نے بھی عورتوں کے یائسہ ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ یائسہ ہونے کی عمر میں اختلاف پایا جاتا ہے اکثر فقہاء کا کہنا ہے کہ سیدہ عورتیں ساٹھ سال کی عمر میں اور غیر سیدہ پچاس سال کی عمر میں یائسہ ہوتی ہیں۔ شیعہ فقہ کے مطابق یائسہ عورتوں کے لیے طلاق کی عدت رکھنا ضروری نہیں ہے وہ طلاق فورا بعد ہی دوسری شادی کر سکتی ہیں۔ اور وہ جوان عورتیں جنہیں حیض نہیں آتا ہے انہیں "یائسہ مُستَرابہ" کہا جاتا ہے جنکے خاص احکام ہیں۔

معنا

فقہی منابع کے مطابق عورتیں عمر کے ایک ایسے مرحلے میں پہنچ جائیں کہ انہیں فطری طور پر خون حیض نہیں آتا ہے اور حاملہ نہیں ہوتی ہیں تو ان عورتوں کو "یائسہ" کہا جاتا ہے۔ اور اس حالت کو "یائسہ ہونا" کہا جاتا ہے۔ [1] قرآن کریم میں سورہ نور آیت نمبر 60 [یادداشت 1]اور سورہ طلاق کی چوتھی آیت [یادداشت 2]میں عورتوں کا یائسہ ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ فقہی کتابوں میں بھی یائسہ کے احکام حیض سے مربوط مسائل کے ذیل میں بیان ہوئے ہیں۔ [2]

یائسگی کی عمر

شیعہ فقہا کے درمیان یائسہ کی عمر میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے؛[3] اکثر فقہاء جیسے صاحب جواہر،[4] طباطبایی یزدی[5] و امام خمینی[6]کا کہنا ہے کہ سیدہ عورتیں ساٹھ سال کی عمر میں اور غیر سیدہ پچاس سال کی عمر میں یائسہ ہوتی ہیں۔[7] بعض دوسرے فقہاء نے (سیدہ اور غیر سیدہ) تمام عورتوں کے لئے یائسہ کی عمر کو ۵۰ سال اور بعض دوسروں نے سب کے لئے 60 سال قرار دیا ہے۔ جبکہ بعض قائل ہیں کہ یائسہ ہونے کی عمر ساٹھ سال ہے لیکن پچاس سے ساٹھ سال کے درمیانی عرصے میں عورتوں کو احتیاط پر عمل کرنا چاہئے.[8] بعض فقہاء کے مطابق یائسہ ہونے کے لئے کوئی خاص عمر نہیں ہے کیونکہ عورتوں میں سے ہر کسی کی طبع مختلف ہے چونکہ طبیعت مختلف ہے اسی لیے ہر عورت کے لئے یائسہ ہونے کا اس کا اپنا خاص وقت ہے جس میں وہ یائسہ ہوتی ہے۔.[9]

احکام

  • یائسہ عورتوں کو طلاق ہوجائے یا نکاح فسخ ہوجائے تو فقہاء کے فتوے کے مطابق ایسی عورت کے لئے عدّہ رکھنا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ شوہر سے جدا ہونے کے فورا بعد کسی اور سے شادی کر سکتی ہے۔[10]
  • یائسہ عورتوں کو جو خون آتا ہے وہ فقہاء کی نظر میں، خون حیض شمار نہیں ہوگا[11] مکارم شیرازی صاحب کے فتوے کے مطابق ایسا خون خون استحاضہ ہوگا؛ لیکن وہ عورتیں جو ڈاکٹر سے معالجہ کرا کر اپنے ہارمونز کو قوی کرنے کے لئے داوئی استعمال کرتی ہیں اور اس سے ان کا ماہواری خون جاری رہتا ہے تو ایسی صورت میں اگر خون میں حیض کے تمام شرائط پائے جاتے ہوں تو وہ خون حیض شمار ہوگا۔[12]

مسترابہ یائسہ

بعض عورتوں کو پیدائشی طور پر یا ہارمونز میں کچھ تبدیلی کی وجہ سے جوانی میں حیض نہیں آتا، ایسی عورتوں کو فقہ میں «یائسہ مسترابہ» کہتے ہیں اور ان کے احکام، یائسہ عورتوں سے کچھ مختلف ہیں۔[13] سورہ نور آیت نمبر 60 سے استناد کرتے ہوئے فقہاء نے ایسی عورتوں (یائسہ مسترابہ) کے لئے طلاق یا فسخِ نکاح کی عدت کو تین قمری مہینے قرار دیا ہے۔[14]

نوٹ

  1. وَ الْقَواعِدُ مِنَ النِّساءِ اللاَّتي‏ لا يَرْجُونَ نِکاحاً فَلَيْسَ عَلَيْہنَّ جُناحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيابَہنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجاتٍ بِزينَة وَ أَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَہنَّ وَ اللَّہ سَميعٌ عَليمٌ؛  (ترجمہ: اور ضعیفی سے بیٹھے رہنے والی عورتیں جنہیں نکاح سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنے ظاہری کپڑوں کو الگ کر دیں بشرطیکہ زینت کی نمائش نہ کریں اور وہ بھی عفت کا تحفظ کرتی رہیں کہ یہی ان کے حق میں بھی بہتر ہے اور اللہ سب کی سننے والا اور سب کا حال جاننے والا ہے)
  2. وَ اللاَّئي‏ يَئِسْنَ مِنَ الْمَحيضِ مِنْ نِسائِکُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہنَّ ثَلاثَة أَشْہرٍ؛  (ترجمہ: اور تمہاری عورتوں میں جو حیض سے مایوس ہو چکی ہیں اگر ان کے یائسہ ہونے میں شک ہو تو ان کا عدہ تین مہینے ہے اور اسی طرح وہ عورتیں جن کے یہاں حیض نہیں آتا ہے اور حاملہ عورتوں کا عدہ وضع حمل تک ہے اور جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کے امر میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔)

حوالہ جات

  1. محقق داماد، بررسی فقہی حقوق خانوادہ، نکاح و انحلال آن، ۱۳۸۴ش، ص۴۵۰.
  2. مراجعہ کریں: شہید ثانی، مسالک الافہام، ۱۴۱۳ق، ج۹، ص۴۷؛ مغنیہ، فقہ الصادق، ۱۳۴۲ق، ج۶، ص۳۱.
  3. ہاشمی شاہرودی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ۱۳۸۲ش، ج۳، ص۳۹۴.
  4. نجفی، جواہر الکلام، ۱۳۶۲ش، ج۳، ص۱۶۰.
  5. طباطبایی، العروۃالوثقی، ۱۴۰۹ق، ج۱، ص۳۱۶.
  6. موسوی خمینی، توضیح المسائل، ۱۴۲۶ق، ص۹۷.
  7. ہاشمی شاہرودی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ۱۳۸۲ش، ج۳، ص۳۹۴.
  8. خویی، احکام شرعی بانوان، ۱۳۹۱ق، ص۷۱.
  9. رستمی، سہیلا و دیگران، «مطالعہ تطبیقی سن یائسگی در فقہ مذاہب اسلامی»، ص۲۳۲.
  10. مشکینی، مصطلحات الفقہ و اصطلاحات الاصول، ۱۴۳۱ق، ص۳۵۷.
  11. توضیح المسائل مراجع، ۱۳۹۲ش، ج۱، ص۳۲۲.
  12. مکارم شیرازی، احکام بانوان، ۱۳۸۶ش، ص۸۱.
  13. مغنیہ، فقہ الصادق، ۱۳۴۲ق، ج۶، ص۳۱.
  14. نک شہید ثانی، مسالک الافہام، ۱۴۱۳ق، ج۹، ص۴۷؛ بہجت، جامع المسائل، ۱۴۲۶ق، ج۴، ص۱۵۹.

مآخذ

  • بہجت، محمدتقی، جامع المسائل، قم، دفتر آیت‌اللہ بہجت، ۱۴۲۶ق.
  • توضیح المسائل مراجع، قم، دفتر انتشارات اسلامی، ۱۳۹۲ش.
  • نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، ۱۳۶۲ش.
  • خویی، ابوالقاسم،‌ احکام شرعی بانوان، قم، دارالصدیقۃ الشہیدہ، ۱۳۹۱ق.
  • رستمی، سہیلا و دیگران، «مطالعہ تطبیقی سن یائسگی در فقہ مذاہب اسلامی»، در مجلہ فقہ پزشکی، شمارہ ۲۸و۲۹، پایز و زمستان ۱۳۹۵ش.
  • موسوی خمینی، روح اللہ، توضیح المسائل، چاپ اول، نور سافٹ وئیر سے اقتباس، بی‌جا، ۱۴۲۶ق.
  • شہید ثانی، مسالک الافہام، قم، موسسہ معارف اسلامی، ۱۴۱۳ق.
  • طباطبایی یزدی، سید محمدکاظم، العروۃالوثقی، بیروت، موسسہ اعلمی، ۱۴۰۹ق.
  • محقق داماد، مصطفی، بررسی فقہی حقوق خانوادہ-نکاح و انحلال آن، تہران، مرکز نشر علوم اسلامی، ۱۳۸۴ش.
  • مشکینی، علی، مصطلحات الفقہ و اصطلاحات الاصول، بیروت منشورات الرضا، چاپ اول، ۱۴۳۱ق.
  • مغنیہ، محمدجواد، فقہ الصادق، قم، موسسہ انصاریان، ۱۳۴۲ق.
  • مکارم شیرازی، ناصر، احکام بانوان، قم، نشر مدرسہ علی بن ابی طالب، ۱۳۸۶ش.
  • ہاشمی شاہرودی، محمود، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، قم، مرکز دایرۃالمعارف فقہ اسلامی، ۱۳۸۲ش.