ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/7

ویکی شیعہ سے

فاطمہ بنت حِزام، اُمّ البَنین کے نام سے مشہور، امیرالمؤمنینؑ حضرت علی علیہ السلام کی زوجات میں سے تھیں۔ آپ شیعوں کے ہاں قابل احترام شخصیات میں سے ہیں۔ حضرت علیؑ سے ازدواج کے نتیجے میں آپ کے بطن سے چار بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام حضرت عباسؑ، عبداللہ، جعفر اور عثمان ہیں یہ چاروں کے چاروں عاشورا کے دن امام حسینؑ کے ساتھ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔ آپ چونکہ چار بیٹوں کی ماں تھی اسلئے آپ ام البنین یعنی بیٹوں کی ماں کے لقب سے ملقب ہوئیں۔

واقعہ کربلا کے بعد حضرت ام البنین امام حسینؑ اور اپنے بیٹوں کیلئے اس طرح عزاداری کرتی تھیں کہ دشمنان اہل بیتؑ بھی آپ کے ساتھ رونے پر مجبور ہوتے تھے۔ آپ کا مدفن قبرستان بقیع میں ہے۔

تفصیلی مضمون...