ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/6

ویکی شیعہ سے

جُنْدَب بْن جُنادَہ غفاری (متوفی 32 ھ)، ابوذر غفاری کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا شمار پیغمبر اکرمؐ کے ان بزرگ صحابیوں اور امام علیؑ کے ان اصحاب میں سے ہوتا ہے جن کے بارے میں شیعہ و اہل سنت دونوں فرقوں کے علماء بہت سارے صفات و فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں۔ علمائے علم رجال انہیں ارکان اربعہ شیعہ میں شمار کرتے ہیں۔ تیسرے خلیفہ عثمان کی کارکردگی پر معترض ہونے کی وجہ سے آپ شام جلا وطن ہوئے اور پھر وہاں سے ربذہ بھیجا گیا اور وہیں پر دنیا سے چل بسے۔

ابوذر سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والوں میں سے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ ابوذر اسلام سے پہلے بھی ایک خدا کو مانتے تھے اور حضرت پیغمبرؐ کی بعثت سے تین سال پہلے بھی خدا کی عبادت کرتے تھے۔ ابن حبیب بغدادی کہتا ہے کہ ابوذر جاہلیت کے زمانے میں بھی شراب اور ازلام کو حرام سمجھتے تھے اور اسلام کے ظہور کے بعد رسول اکرمؐ پر سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سے تھے۔ روایت ہے کہ ابوذر نے کہا کہ میں اسلام لانے والوں میں سے چوتھا فرد تھا۔ میں حضرت پیغمبر(ص) کے پاس گیا کہا: آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول؛اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی اللہ نہیں ہے اور محمد اس کا بندہ اور بھیجا ہوا پیغمبر ہے۔ پھر آپؐ کے چہرے پر خوشی اور مسرت دیکھی تھی۔

تفصیلی مضمون...