ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/30

ویکی شیعہ سے

صلح حُدَیبیہ اس صلح کو کہا جاتا ہے جو سنہ 6 ہجری کو حدیبیہ کے مقام پر رسول خداؐ اور مشرکین مکہ کے درمیان منعقد ہوا۔ سورہ فتح میں اس کا تذکرہ آیا ہے۔

رسول خداؐ مسلمانوں کے ہمراہ حج کی نیت سے مکہ روانہ ہوئے لیکن انہیں مشرکین قریش کی مزاحمت اور ممانعت کا سامنا کرنا پڑا۔ آپؐ نے قریش کے یہاں مذاکرات کے لئے ایک شخص کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لئے ابتداء میں حضرت عمر کو منتخب کیا گیا تھا لیکن انھوں نے جانے سے انکار کرتے ہوئے حضرت عثمان کا نام تجویز کیا۔ حضرت عثمان چلے گئے تو ابتداء میں ان کے قتل کی خبر آئی جس کے بعد مسلمانوں نے رسول خداؐ کے ہاتھ پر از سر نو بیعت کی جو بیعت رضوان سے مشہور ہوئی۔ آخر کار فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں دس سالہ صلح کا معاہدہ طے ہوا جو صلح حدیبیبہ کے نام سے مشہور ہے جس کے تحت مسلمان اس سال بغیر حج کئے مدینہ واپس لوٹ آئے اور اگلے سال عمرہ کے لئے مکہ روانہ ہوئے۔

تفصیلی مضمون...