ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/21

ویکی شیعہ سے

فِطرہ یا فطرانہ جسے زکات فطرہ بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے واجب احکام میں سے ایک ہے جس کے معنی عید فطر کے دن مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال ادا کرنے کے ہیں۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے سال کے غالب خوراک میں سے ایک صاع (تقریبا 3 کیلوگرم) گندم، جو، کھجور یا کشمش یا ان کی قیمت ہے۔

ہر بالغ اور عاقل شخص جو اپنے اور اپنے اہل و عیال کے سال بھر کا خرچہ رکھتا ہے اس پر اپنے اور اپنے اہل عیال کا فطرہ کا ادا کرنا واجب ہے۔ فطرہ کی ادائیگی کا وقت نماز عید فطر یا اسی دن ظہر کی نماز سے پہلے تک ہے۔ فطرہ کا مصرف اکثر فقہاء کے نزدیک زکات کے مصرف کی طرح ہے۔

احادیث کے مطابق فطرہ روزے کی تکمیل اور قبولیت، اسی سال انسان کی موت سے نجات اور زکات مال کی تکمیل کا باعث ہے۔

تفصیلی مضمون