ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/18

ویکی شیعہ سے

رَمَضان یا رَمَضان المُبارَک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمانوں پر روزہ رکھنا واجب ہے۔ بعض آیات کے مطابق قرآن کریم اسی مہینے میں نازل ہوا ہے۔ شب قدر بھی اسی مہینے میں واقع ہے۔ شیعوں کے پہلے امام حضرت علی ؑ اسی مہینے کی اکیس تاریخ کو شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔

اس مہینے کی اہم ترین عبادت‌ میں روزه رکھنا، قرآن مجید کی تلاوت، شب قدر کی راتوں میں شب بیداری کرنا، دعا و استغفار، مؤمنین کو افطاری دینا اور فقیروں اور حاجتمندں کی مدد کرنا شامل ہے۔

مسلمان اس مہینے کو عبادت کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اس کے لئے نہایت احترام اور قدر و منزلت کے قائل ہیں۔ مؤمنین رجب اور شعبان کے مہینوں میں روزہ رکھنے اور دیگر عبادتوں کے ذریعے اس مہینے میں داخل ہونے کیلئے پیشگی تیاری کرتے ہیں تاکہ اس مہینے کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ بہرہ مند ہو سکیں۔

تفصیلی مضمون