ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/15

ویکی شیعہ سے

محمد بن حسن (ولادت 255 ھ)، امام مہدی، امام زمانہ اور حجت بن الحسن کے نام سے مشہور، شیعہ اثنا عشریہ کے بارہویں امام ہیں۔ شیعہ کتابوں کے مطابق، آپؑ کی ولادت خفیہ رکھی گئی تھی اور امام حسن عسکریؑ کے کچھ خاص اصحاب کے سوا، کسی کو آپؑ کا دیدار نصیب نہیں ہوا۔ امامیہ کے عقیدہ کے مطابق امام مہدیؑ ہی آخر الزمان کے نجات دہندہ ہیں؛ جو طویل عمر کے مالک ہوں گے اور اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ غیبت میں گزاریں گے۔ آپؑ آخرکار اللہ کے ارادے سے ظہور کریں گے اور دنیا پر عدل و انصاف پر مبنی حکومت قائم کریں گے۔

بعض شیعہ امام حسن عسکری ؑ کی شہادت کے بعد مختصر عرصے میں شک و تردید کا شکار ہوئے لیکن امام زمانہؑ کی توقیعات ـ جو عام طور پر شیعیان اہل بیت کے نام لکھی جاتی تھیں اور خاص نائبین کے ذریعے لوگوں تک پہنچتی تھیں ـ مکتب تشیع کے استحکام کا سبب قرار پائیں۔ امام حسن عسکریؑ کی شہادت کے بعد غیبت صغری کے دوران نواب اربعہ کے وسیلہ سے آپؑ کا رابطہ اپنے ماننے والوں کے ساتھ قائم تھا۔ لیکن سنہ 329 ھ میں جب غیبت کبری کا آغاز ہوا تو آپؑ کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی منقطع ہوا۔

تفصیلی مضمون