ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/29

ویکی شیعہ سے

ابو الحسن علی بن موسی الرضا، امام رضا علیہ السلام کے نام سے معروف، شیعہ اثنا عشریہ مکتب کے آٹھویں امام ہیں۔

امام رضاؑ 20 سال تک امامت کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ کی امامت عباسی حکومت کے تین خلفاء ہارون الرشید(10 سال)، محمد امین (تقریبا 5 سال) اور مأمون (5 سال) کی حکومت پر محیط تھی۔ امام جوادؑ سے منقول ایک حدیث میں آیا ہے کہ آپ کے والد بزگوار کو "رضا" کا لقب خدا کی طرف سے عطا ہوا ہے۔ اسی طرح آپ عالم آل محمد کے نام سے بھی مشہور تھے۔

عباسی خلیفہ مامون آپ کو مدینہ سے زبردستی خراسان لے آیا اور اپنی ولایت عہدی قبول کرنے پر مجبور کیا۔ امام(ع) نے مدینہ سے خراسان جاتے ہوئے نیشاپور کے مقام پر ایک حدیث ارشاد فرمائی جو حدیث سلسلۃ الذہب کے نام سے مشہور ہے۔ مامون نے اپنے خاص مقاصد کی خاطر مختلف ادیان و مذاہب کے اکابرین کے ساتھ آپ کے مناظرے کروائے جس کے نتیجے میں یہ سارے اکابرین آپ کی فضیلت کے معترف ہوئے۔

55 سال کی عمر میں مامون کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ آپ کا مرقد مبارک ایران کے شہر مشہد میں موجود ہے جہاں سالانہ لاکھوں افراد زیارت کیلئے آتے ہیں۔

مکمل مضمون ...