ویکی شیعہ:ہفتہ وار منتخب مقالے/2019/17

ویکی شیعہ سے

پندرہ شعبان یا نیمہ شعبان، شعبان المعظم کی اہم تاریخوں میں سے ہے۔ یہ دن شیعوں کے بارہویں امام حضرت امام مہدی علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔ بعض احادیث کے مطابق پندرہ شعبان کی رات جسے شب برات بھی کہا جاتا ہے شب قدر کے بعد افضل ترین راتوں میں شمار ہوتی ہے اور اکثر شیعہ حضرات شب قدر کی مانند اس رات کو بھی شب بیداری اور عبادت کی حالت میں گزارتے ہیں۔ تصوف کے قائل اہل سنت حضرات بھی اس رات کی فضیلت کے قائل ہیں۔

دنیا کے تمام شیعہ نشین علاقوں میں اس تاریخ کو امام مہدی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن اور محافل منعقد ہوتی ہیں۔ ایران میں مسجد جمکران اور عراق میں کربلا میں شیعہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر جشن مناتے ہیں۔ ایران میں اس دن سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے اور ایرانی کیلنڈر میں اس دن کو روز جہانی مستضعفان (مظلوموں کا عالمی دن) کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔ ابن تیمیہ اور بیشتر سلفی (وہابی) علماء اس دن ہر قسم کے مراسم اور جشن منانے کو بدعت سمجھتے ہیں۔

مکمل مضمون ...