ویکی شیعہ:زمرہ بندی

ویکی شیعہ سے

اس مقالہ میں زمرہ بنانے اور اسے منظم کرنے کے متعلق ہدایات درج ہونگے۔

مقالہ جات یا صفحات کی زمرہ بندی

ویکی‌شیعہ کا ہر صفحہ یا مقالہ کم از کم ایک زمرے میں شامل ہونا چاہئے۔ لیکن بعض صفحات اس قانون سے مستثنا ہیں جیسے "تبادلہ خیال"، "صارف" اور تغییر مسیر وغیرہ کا صفحہ۔ اگرچہ ان صفحات کی بھی زمرہ بندی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ویکی شیعہ صفحات کی زمرہ بندی میں اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کہ زمرہ بندی منطقی اصولوں کے مطابق ہو اور ہر صفحے کو اسی سے مربوط زمرے میں شامل کیا جائے مثال کے طور پر اگر کسی صفحے کو کسی زمرے کے ذیلی زمرے میں شامل کیا گیا ہے تو معمولا اسے بالائی زمرجات میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

اگرچہ زمرجات کے نام سے یہ بات معلوم ہو جاتا ہے کہ اس زمرے میں کس قسم کے مقالہ جات شامل ہیں لیکن اس کے باوجود ہر زمرے میں اس سے متعلق مختصر توضیح بھی دی جا سکتی ہے جس سے یہ معلوم ہو کہ اس زمرے میں کس قسم کے مقالہ جات شامل ہیں۔

اہم نکات

مقالہ جات کی زمرہ بندی میں درج ذیل نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے:

  • ویکی‌شیعہ کا طریقہ یہ ہے کہ زمرہ جات، مقالے کے آخر میں سانچوں سے پہلے درج کئے جاتے ہیں۔
  • زمرہ جات کی ترتیب کیلئے کوئی خاص قانون معین نہیں (مثال کے طور پر یہ ضروری نہیں ہے کہ کسی مقالے میں درج زمرہ جات کو حروف تہجی کے مطابق ترتیب سے لکھا جائے، اگرچہ اس طرح مرتب کرنا فائدے سے خالی نہیں ہے۔) عام طور پر بنیادی اور اہم زمرہ جات کو دوسرے زمرہ جات سے پہلے درج کئے جاتے ہیں۔
  • کسی بھی مقالے کے کسی بھی زمرے کو سرخ رنگ میں رہنے نہ دیا جائے بلکہ یا تو اسے متعلقہ زمرہ جات کے ساتھ لینک دیا جائے یا اسے حذف کیا جانا چاہئیے۔

مفید زمرہ بندی

کسی بھی مقالے کی زمرہ بندی میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس سے قارئین کو متعلقہ مقالے کے بارے میں مفید معلومات فراہم ہو۔

مثال:

مقالہ: امام علی علیہ السلام

مفید زمرہ: زمرہ:ائمہ معصومین

غیرمفید زمرہ: زمرہ:بزرگان شیعہ

کسی بھی زمرے کی افادیت جاننے کیلئے درج ذیل سوالوں کا جواب مثبت میں ہونا ضروری ہے:

  • کیا اس زمرے کے بارے میں ایک یا دو پیراگراف میں توضیح دی جا سکتی ہے؟
  • اگر آپ اس زمرے کے ذریعے مقالہ تک پہنچ جائے تو کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ اس مقالے کو اس زمرے میں کیوں رکھا گیا ہے دوسرے لفظوں میں کیا اس مقالے میں اس زمرے کے بارے میں بحث ہوئی ہے یا نہیں؟

اگر ان سوالوں میں سے ایک یا دونوں کا جواب منفی میں ہو تو جان لینا چاہئے یہ زمرہ اس مقالے کیلئے مناسب نہیں ہے۔

راہ حل

نیا زمرہ ایجاد کرنا

نیا زمرہ ایجاد کرنا بہت آسان ہے۔ یہ کام کسی مقالے کو کسی زمرہ میں قرار دینے کی طرح ہے۔ اس کام کیلئے بس اتنا کافی ہے کہ کسی بھی مقالہ کو لکھنے کے بعد اس کے آخر میں مطلوبہ زمرہ ایجاد کرنے کیلئے اس عبارت ( [[زمرہ: مطلوبہ زمرہ کا نام]] کو ٹائپ کر کے ذخیره کریں، مطلوبہ زمرہ ایجاد ہوگا۔ اب اگر یہ زمرہ پہلے سے موجود ہو گا تو اس کا رنگ نیلا ہو گا لیکن اگر موجود نہ ہو تو اس کا رنگ سرخ ہو گا۔ البتہ ممکن ہے آپ کا مطلوبہ زمرہ کسی اس نام سے مشابہ کسی اور نام سے موجود ہو مثلا زمرہ:فقہائے شیعہ، زمرہ:شیعہ فقہاء، زمرہ:شیعہ مجتہدین ایک دوسرے سے مشابہ زمرہ جات ہو سکتے ہیں۔ کوشش کریں دوسرے صارفین کے ساتھ مشورے کے ذریعے مشابہ زمرہ جات تشکیل نہ دیں کیونکہ اس سے مقالہ جات کو تلاش کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے جس سے زمرہ جات کا فلسفہ وجود ہی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح بہ بھی ضروری ہے کہ زمرہ جات کے ناموں میں کوئی غیر مانوس لفظ استعمال نہ کیا جائے اسی طرح عربی اور فارسی الفاظ کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا ضروری ہے مگر یہ کہ اردو میں رائج اور مستعمل ہوں۔

زمرہ جات کو ایک دوسرے سے لینک کرنا

زمرہ جات کو ایک دوسرے سے لینک کرنے کیلئے اس زمرے کے صفحے پر کچھ لکھے بغیر ":" اس نشان کو ابتداء میں لکھ کر اسے مطلوبہ زمرے کے ساتھ لینک دیا جا سکتا ہے مثلا اس مقصد کے حصول کیلئے عبارت کو یوں لکھا جا سکتا ہے: [[:زمرہ:مطلوبہ زمرے کا نام]] ۔