زیارت عاشورا (غیر معروفہ)

ویکی شیعہ سے
دعا و مناجات

زیارت عاشورا غیر معروفہ حضرت امام حسین (ع) کیلئے پڑھی جانے والی زیارتوں میں سے ایک ہے کہ جسے عاشورا کے روز پڑھا جاتا ہے۔ فضیلت کے اعتبار سے معروفہ اور غیر معروفہ زیارت عاشورا دونوں برابر ہیں۔ یہ زیارت معروفہ زیارت عاشورا سے کچھ مختلف ہے جیسے سو مرتبہ سلام بھیجنے اور لعنت کے جملے اس زیارت میں مذکور نہیں ہیں۔

سند

یہ زیارت مزار قدیم[یادداشت 1] سے منقول ہے[1] اور اس زیارت کے راوی کا نام علقمہ بن محمد حضرمی ہے کہ جس نے اسے امام باقر(ع) سے روایت کیا ہے۔[2] شیخ عباس قمی نے اسے مفاتیح الجنان میں معروف زیارت عاشورا کے بعد اور زیارت اربعین سے پہلے ذکر کیا ہے۔[3]

فضیلت

زیارت عاشورائے غیر معروفہ امام حسین ع کیلئے پڑھی جانے والی زیارت ہے جو روز عاشورا اور اس کے علواہ دیر ایم میں پڑھی جاتی ہے۔[4] کہا گیا ہے کہ زیارت عاشورا معروفہ ہو یا غیر معروفہ ہو دونوں ثواب کے لحاظ سے یکساں ہیں۔[5] شیعہ روایات کی روشنی میں اس زیارت کا پڑھنا گناہوں کے زائل ہونے اور بہشت میں اعلی مقام کے حصول کا موجب ہے۔ اسی طرح اس زیارت کا پڑھنے والے نے گویا حضرت امام حسین کی رکاب میں جنگ کر کے شہادت حاصل کی ہے،واقعہ کربلا کے شہیدوں کے درجات اور ان انبیا کے ساتھ ثواب میں شریک ہوگا جنہوں نے دسویں محرم کے روز آپ کی زیارت کی ہو گی۔[6] یہ زیارت ان افراد کیلئے ہے جو دور سے امام حسین کی زیارت کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کا ثواب اس شخص کی مانند ہے جس نے نزدیک سے امام حسین کی قبر کی زیارت کی ہو گی۔[7]

آداب قرائت

اس زیارت کے آداب میں سے ہے کہ پہلے غسل کرے پھر صحرا، بیابان یا گھر کی چھت پر دو رکعت نماز (دوسری رکعت میں سورہ توحید پڑھی جائے) پڑھے۔ اپنا رخ کربلا کی طرف کرے اور مذکورہ زیارت کو پڑھے۔[8]

مضامین

اس زیارت میں امام حسین ع پر متعدد سلام بھیجے گئے ہیں۔ اس کے دیگر مضامین:

  • واقعہ کربلا کے شہیدوں پر سلام۔
  • اس واقعہ کے عاملین اور انکے پیروکاروں پر لعن اور ان سے بیزاری کا اعلان۔
  • ظہور امام زمان کے وقت خوانخواہی کی توفیق کی درخواست۔
  • آخرت میں اہل بیت کی ہمراہی کی آرزو۔
  • اصحاب کسا پر اسلام۔
  • قیامت کے روز امام حسین کی شفاعت کی آرزو۔[9]

تفاوت

مرزا ابوالفضل کلانتر نے کتاب الشفاء الصدور کہا کہ معروف اور غیر معروف زیارت عاشورا کو ایک زیارت نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کے درمیان تفاوت موجود ہے جیسے:[10] :

  • غیر معروف زایرت میں سو مرتبہ لعن اور سلام بھیجنے کا ذکر نہیں ہے۔[11] اس لحاظ سے اسے پڑھنے میں وقت کم خرچ ہوتا ہے اور محدث قمی مصروف اشخاص کی نسبت اسے فوز عظیم سمجھتا ہے۔[12]
  • غیر معروف زیارت میں حضرت عباس(ع) کا نام آیا ہے جبکہ معروف میں نہیں ہے۔ [13]

متن زیارت‌نامہ

السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّہِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ الْبَشِيرِ النَّذِيرِ وَ ابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ فَاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا خِيَرَةَ اللَّہِ وَ ابْنَ خِيَرَتِہِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ثَارَ اللَّہِ وَ ابْنَ ثَارِہِ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّہَا الْوِتْرُ الْمَوْتُورُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّہَا الْإِمَامُ الْہَادِي الزَّكِيُّ وَ عَلَى أَرْوَاحٍ حَلَّتْ بِفِنَائِكَ وَ أَقَامَتْ فِي جِوَارِكَ وَ وَفَدَتْ مَعَ زُوَّارِكَ السَّلامُ عَلَيْكَ مِنِّى مَا بَقِيتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّہَارُ فَلَقَدْ عَظُمَتْ بِكَ الرَّزِيَّةُ وَ جَلَّتْ فِي الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُسْلِمِينَ وَ فِي أَہْلِ السَّمَاوَاتِ وَ أَہْلِ الْأَرَضِينَ أَجْمَعِينَ فَإِنَّا لِلَّہِ وَ إِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ صَلَوَاتُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ وَ تَحِيَّاتُہُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّہِ الْحُسَيْنَ وَ عَلَى آبَائِكَ الطَّيِّبِينَ الْمُنْتَجَبِينَ وَ عَلَى ذُرِّيَّاتِكُمُ الْہُدَاةِ الْمَہْدِيِّينَ لَعَنَ اللَّہُ أُمَّةً خَذَلَتْكَ وَ تَرَكَتْ نُصْرَتَكَ وَ مَعُونَتَكَ.

وَ لَعَنَ اللَّہُ أُمَّةً أَسَّسَتْ أَسَاسَ الظُّلْمِ لَكُمْ وَ مَہَّدَتِ الْجَوْرَ عَلَيْكُمْ وَ طَرَّقَتْ إِلَى أَذِيَّتِكُمْ وَ تَحَيُّفِكُمْ وَ جَارَتْ [وَ حَادَتْ] ذَلِكَ فِي دِيَارِكُمْ وَ أَشْيَاعِكُمْ بَرِئَتُ إِلَى اللَّہِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ إِلَيْكُمْ يَا سَادَاتِي وَ مَوَالِيَّ وَ أَئِمَّتِي مِنْہُمْ وَ مِنْ أَشْيَاعِہِمْ وَ أَتْبَاعِہِمْ وَ أَسْأَلُ اللَّہَ الَّذِي أَكْرَمَ يَا مَوَالِيَّ مَقَامَكُمْ وَ شَرَّفَ مَنْزِلَتَكُمْ وَ شَأْنَكُمْ أَنْ يُكْرِمَنِي بِوِلايَتِكُمْ وَ مَحَبَّتِكُمْ وَ الايتِمَامِ بِكُمْ وَ بِالْبَرَاءَةِ مِنْ أَعْدَائِكُمْ وَ أَسْأَلُ اللَّہَ الْبَرَّ الرَّحِيمَ أَنْ يَرْزُقَنِي مَوَدَّتَكُمْ وَ أَنْ يُوَفِّقَنِي لِلطَّلَبِ بِثَارِكُمْ مَعَ الْإِمَامِ الْمُنْتَظَرِ الْہَادِي مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ يَجْعَلَنِي مَعَكُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ أَنْ يُبَلِّغَنِي الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ لَكُمْ عِنْدَ اللَّہِ.

وَ أَسْأَلُ اللَّہَ عَزَّ وَ جَلَّ بِحَقِّكُمْ وَ بِالشَّأْنِ الَّذِي جَعَلَ اللَّہُ لَكُمْ أَنْ يُعْطِيَنِي بِمُصَابِي بِكُمْ أَفْضَلَ مَا أَعْطَى مُصَاباً بِمُصِيبَةٍ إِنَّا لِلَّہِ وَ إِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ يَا لَہَا مِنْ مُصِيبَةٍ مَا أَفْجَعَہَا وَ أَنْكَاہَا لِقُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُسْلِمِينَ فَإِنَّا لِلَّہِ وَ إِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اجْعَلْنِي فِي مَقَامِي مِمَّنْ تَنَالُہُ مِنْكَ صَلَوَاتٌ وَ رَحْمَةٌ وَ مَغْفِرَةٌ وَ اجْعَلْنِي عِنْدَكَ وَجِيہاً فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَإِنِّي أَتَقَرَّبُ إِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُكَ عَلَيْہِ وَ عَلَيْہِمْ أَجْمَعِينَ اللَّہُمَّ وَ إِنِّي أَتَوَسَّلُ وَ أَتَوَجَّہُ بِصَفْوَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ وَ خِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ مُحَمَّدٍ وَ عَلِيٍّ وَ الطَّيِّبِينَ مِنْ ذُرِّيَّتِہِمَا.

اللَّہُمَّ فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اجْعَلْ مَحْيَايَ مَحْيَاہُمْ وَ مَمَاتِي مَمَاتَہُمْ وَ لا تُفَرِّقْ بَيْنِي وَ بَيْنَہُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ اللَّہُمَّ وَ ہَذَا يَوْمٌ تَجَدَّدُ [تَجَدَّدَ] [تُجَدَّدُ] فِيہِ النِّقْمَةُ وَ تَنَزَّلُ [تَنَزَّلَ ] [تُنَزَّلُ ] فِيہِ اللَّعْنَةُ عَلَى اللَّعِينِ يَزِيدَ وَ عَلَى آلِ يَزِيدَ وَ عَلَى آلِ زِيَادٍ وَ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ وَ الشِّمْرِ اللَّہُمَّ الْعَنْہُمْ وَ الْعَنْ مَنْ رَضِيَ بِقَوْلِہِمْ وَ فِعْلِہِمْ مِنْ أَوَّلٍ وَ آخِرٍ لَعْناً كَثِيراً وَ أَصْلِہِمْ حَرَّ نَارِكَ وَ أَسْكِنْہُمْ جَہَنَّمَ وَ سَاءَتْ مَصِيراً وَ أَوْجِبْ عَلَيْہِمْ وَ عَلَى كُلِّ مَنْ شَايَعَہُمْ وَ بَايَعَہُمْ وَ تَابَعَہُمْ وَ سَاعَدَہُمْ وَ رَضِيَ بِفِعْلِہِمْ وَ افْتَحْ لَہُمْ وَ عَلَيْہِمْ وَ عَلَى كُلِّ مَنْ رَضِيَ بِذَلِكَ لَعَنَاتِكَ الَّتِي لَعَنْتَ بِہَا كُلَّ ظَالِمٍ وَ كُلَّ غَاصِبٍ وَ كُلَّ جَاحِدٍ وَ كُلَّ كَافِرٍ وَ كُلَّ مُشْرِكٍ وَ كُلَّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ وَ كُلَّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ اللَّہُمَّ الْعَنْ يَزِيدَ وَ آلَ يَزِيدَ وَ بَنِي مَرْوَانَ جَمِيعا اللَّہُمَّ وَ ضَعِّفْ غَضَبَكَ وَ سَخَطَكَ وَ عَذَابَكَ وَ نَقِمَتَكَ عَلَى أَوَّلِ ظَالِمٍ ظَلَمَ أَہْلَ بَيْتِ نَبِيِّكَ اللَّہُمَّ وَ الْعَنْ جَمِيعَ الظَّالِمِينَ لَہُمْ وَ انْتَقِمْ مِنْہُمْ إِنَّكَ ذُو نِقْمَةٍ مِنَ الْمُجْرِمِينَ اللَّہُمَّ وَ الْعَنْ أَوَّلَ ظَالِمٍ ظَلَمَ آلَ بَيْتِ مُحَمَّدٍ وَ الْعَنْ أَرْوَاحَہُمْ وَ دِيَارَہُمْ وَ قُبُورَہُمْ وَ الْعَنِ اللَّہُمَّ الْعِصَابَةَ الَّتِي نَازَلَتِ الْحُسَيْنَ ابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ وَ حَارَبَتْہُ وَ قَتَلَتْ أَصْحَابَہُ وَ أَنْصَارَہُ وَ أَعْوَانَہُ وَ أَوْلِيَاءَہُ وَ شِيعَتَہُ وَ مُحِبِّيہِ وَ أَہْلَ بَيْتِہِ وَ ذُرِّيَّتَہُ وَ الْعَنِ اللَّہُمَّ الَّذِينَ نَہَبُوا مَالَہُ وَ سَلَبُوا [وَ سَبَوْا] حَرِيمَہُ وَ لَمْ يَسْمَعُوا كَلامَہُ وَ لا مَقَالَہُ اللَّہُمَّ وَ الْعَنْ كُلَّ مَنْ بَلَغَہُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِہِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ وَ الْخَلائِقِ أَجْمَعِينَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ.

السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّہِ الْحُسَيْنَ وَ عَلَى مَنْ سَاعَدَكَ وَ عَاوَنَكَ وَ وَاسَاكَ بِنَفْسِہِ وَ بَذَلَ مُہْجَتَہُ فِي الذَّبِّ عَنْكَ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلايَ وَ عَلَيْہِمْ وَ عَلَى رُوحِكَ وَ عَلَى أَرْوَاحِہِمْ وَ عَلَى تُرْبَتِكَ وَ عَلَى تُرْبَتِہِمْ اللَّہُمَّ لَقِّہِمْ رَحْمَةً وَ رِضْوَاناً وَ رَوْحاً وَ رَيْحَاناً السَّلامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلايَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّہِ يَا ابْنَ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ وَ يَا ابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ وَ يَا ابْنَ سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا شَہِيدُ يَا ابْنَ الشَّہِيدِ اللَّہُمَّ بَلِّغْہُ عَنِّي فِي ہَذِہِ السَّاعَةِ وَ فِي ہَذَا الْيَوْمِ وَ فِي ہَذَا الْوَقْتِ وَ كُلِّ وَقْتٍ تَحِيَّةً وَ سَلاما، السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ سَيِّدِ الْعَالَمِينَ وَ عَلَى الْمُسْتَشْہَدِينَ مَعَكَ سَلاما مُتَّصِلا مَا اتَّصَلَ اللَّيْلُ وَ النَّہَارُ [بِالنَّہَارِ] السَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّہِيدِ السَّلامُ عَلَى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ الشَّہِيدِ السَّلامُ عَلَى الْعَبَّاسِ بْنِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ الشَّہِيدِ السَّلامُ عَلَى الشُّہَدَاءِ مِنْ وُلْدِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ السَّلامُ عَلَى الشُّہَدَاءِ مِنْ وُلْدِ جَعْفَرٍ وَ عَقِيلٍ السَّلامُ عَلَى كُلِّ مُسْتَشْہَدٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَلِّغْہُمْ عَنِّي تَحِيَّةً وَ سَلاما السَّلامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّہِ وَ عَلَيْكَ السَّلامُ وَ رَحْمَةُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ أَحْسَنَ اللَّہُ لَكَ الْعَزَاءَ فِي وَلَدِكَ الْحُسَيْنِ عليہ السلام السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَ عَلَيْكَ السَّلامُ وَ رَحْمَةُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ أَحْسَنَ اللَّہُ لَكَ الْعَزَاءَ فِي وَلَدِكَ الْحُسَيْنِ السَّلامُ عَلَيْكِ يَا فَاطِمَةُ يَا بِنْتَ رَسُولِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَ عَلَيْكِ السَّلامُ وَ رَحْمَةُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ أَحْسَنَ اللَّہُ لَكِ الْعَزَاءَ فِي وَلَدِكِ الْحُسَيْنِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ وَ عَلَيْكَ السَّلامُ وَ رَحْمَةُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ أَحْسَنَ اللَّہُ لَكَ الْعَزَاءَ فِي أَخِيكَ الْحُسَيْنِ السَّلامُ عَلَى أَرْوَاحِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ الْأَحْيَاءِ مِنْہُمْ وَ الْأَمْوَاتِ وَ عَلَيْہِمُ السَّلامُ وَ رَحْمَةُ اللَّہِ وَ بَرَكَاتُہُ أَحْسَنَ اللَّہُ لَہُمُ الْعَزَاءَ فِي مَوْلاہُمُ الْحُسَيْنِ اللَّہُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الطَّالِبِينَ بِثَارِہِ مَعَ إِمَامٍ عَدْلٍ تُعِزُّ بِہِ الْإِسْلامَ وَ أَہْلَہُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ.

سجدے میں کہے:

اللَّہُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلَى جَمِيعِ مَا نَابَ [يَأْتِي] مِنْ خَطْبٍ وَ لَكَ الْحَمْدُ عَلَى كُلِّ أَمْرٍ وَ إِلَيْكَ الْمُشْتَكَى فِي عَظِيمِ الْمُہِمَّاتِ بِخِيَرَتِكَ وَ أَوْلِيَائِكَ وَ ذَلِكَ لِمَا أَوْجَبْتَ لَہُمْ مِنَ الْكَرَامَةِ وَ الْفَضْلِ الْكَثِيرِ اللَّہُمَّ فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ ارْزُقْنِي شَفَاعَةَ الْحُسَيْنِ عليہ السلام يَوْمَ الْوُرُودِ وَ الْمَقَامِ الْمَشْہُودِ وَ الْحَوْضِ الْمَوْرُودِ [الْمَقَامَ الْمَشْہُودَ وَ الْحَوْضَ الْمَوْرُودَ] وَ اجْعَلْ لِي قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَكَ مَعَ الْحُسَيْنِ وَ أَصْحَابِ الْحُسَيْنِ عليہ السلام الَّذِينَ وَاسَوْہُ بِأَنْفُسِہِمْ وَ بَذَلُوا دُونَہُ مُہَجَہُمْ وَ جَاہَدُوا مَعَہُ أَعْدَاءَكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ وَ رَجَائِكَ وَ تَصْدِيقاً بِوَعْدِكَ وَ خَوْفاً مِنْ وَعِيدِكَ إِنَّكَ لَطِيفٌ لِمَا تَشَاءُ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔[14]

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے رسول خدا (ص)کے فرزند! آپ پر سلام ہو، اے خوشخبری دینے والے ڈرانے والے کے فرزنداور اوصیا کے سردار کے فرزند! آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا (ع)کے فرزند جو جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں! آپ پر سلام ہو اے پسندیدہ خدا اور پسندیدہ خدا کے فرزند! سلام ہو آپ پر، اے قربان خدااور قربان خدا کے فرزند! آپ پر سلام ہو، اے وہ خون جس کا بدلہ لیا جانا ہے! سلام ہوآپ پر، اے وہ امام کہ جورہبر ہے پاک و پاکیزہ ہے اور سلام ہو ان روحوں پر جو آپ کی بارگاہ میں اترتی ہیں آپ کے قرب میں ٹھہرتی اور آپ کے زائروں کے ہمراہ آتی ہیں سلام ہو آپ پر میری طرف سے جب تک زندہ ہوں اور رات دن کی آمد جاری ہے یقینا آپ کا سوگ بہت زیادہ اور بہت بھاری ہے مومنوں اور مسلمانوں کے لیے اور ان سب پر بھاری ہے جو آسمانوں پر اورزمینوں میں ہیں پس ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے خدا کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں اور سلام ہوں آپ پر، اے ابا عبداللہ حسین (ع)! اور سلام ہو آپ کے بزرگوں پر جو پاکیزہ اور منتخب ہیں اور سلام آپکے فرزندوں پر جو ہدایت یافتہ رہبر ہیں۔
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا ساتھ چھوڑاآپ کی مدد نہ کی اور کمک نہ پہنچائی اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم کرنے کی بنیاد ڈالی آپ پرستم کرنے کا سامان فراہم کیا آپ کو آزار پہنچانے اور آپ کو بے گھر کرنے کی راہ نکالی اس ظلم و ستم کو آپ کے گھروں اورآپ کے ساتھیوں تک بڑھایا میں اظہار بیزاری کرتا ہوں خدائے تعالیٰ کے اور آپکے سامنے، اے میرے سردار میرے آقا اور میرے امام! ان سے انکے ساتھیوں سے انکے پیروکاروں سے اور سوال کرتا ہوں خدا سے جس نے اے میرے آقا بلند کیا آپ کا مقام بڑھائی آپ کی عزت اور شان یہ کہ وہ مجھے بزرگی دے آپ کی ولایت آپ کی محبت آپ کی پیروی اور آپ کے دشمنوں سے بیزاری کے ذریعے سے اور سوال کرتا ہوں خدا سے جو بڑا مہربان ہے یہ کہ وہ مجھے آپ کی مودّت نصیب کرے اور مجھے توفیق دے کہ آپ کے خون کابدلہ لوں اس امام کے ہمراہ جو آنے والے رہبر ہیں آل محمد(ص) میں سے ہیں اور یہ کہ وہ قرار دے مجھ کو آپ کے ساتھ دنیا وآخرت میں نیزمجھے بھی اس مقام محمود پر پہنچائے جو اس نے آپ کیلئے خاص کیا ہے۔
پھر سوال کرتا ہوں خدائے عزو جل سے آپ کے حق اور مرتبے کے واسطے سے جو خدا نے آپ کیلئے قرار دیا ہے کہ وہ آپ کی عزا داری کے بدلے میں مجھے بہترین اجر دے جو اس نے آپ کے کسی عز دار کو عنایت کیا ہو یقیناً ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے افسوس ہے کہ آپ کی اس مصیبت پر جوکتنی دلگداز اور گہری ہے مومنوں اور مسلمانوں کے دلوں کے لیے پس ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے۔ اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما اور مجھے اس جگہ قرار دے جہاں پر کھڑا ہوں ان افراد میں جن پر تیری سلامتی، رحمت اور بخشش ہوئی ہے اور مجھے قرار دے اپنے حضور باعزت اور مقربین میں سے دنیا اور آخرت میں کیونکہ میں تیرا قرب چاہتا ہوں کہ محمد(ص) و آل محمد(ص) کے صدقے ان پر اور انکی ساری آل پر تیری رحمتیں ہوں، اے معبود! بے شک میں نے وسیلہ بنایا اور تیری طرف آیا بواسطہ مخلوق میں سے تیرے پسندیدہ کے اور کائنات میں تیرے چنے ہوئوں یعنی حضرت محمد(ص) و حضرت علی(ع) اور ان دونوں کی پاکیزہ اولاد کو وسیلہ بنایا۔
پس اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما اور بنا دے میری زندگی انکی زندگی جیسی اور میری موت انکی موت جیسی اور جدائی نہ ڈال مجھ میں اور ان میں دنیا وآخرت میں بے شک تو دعا کا سننے والا ہے، اے معبود! آج وہ دن ہے جس میں نیا عذاب آتا ہے اور برستی ہے لعنت پر لعنت ملعون ولعنتی یزید پر اور اولاد یزید پر اور زیاد پر اور لعنت ہے عمر بن سعد اور شمر پر، اے معبود! لعنت بھیج ان پر لعنت بھیج اس پر جو انکے قول و فعل پر راضی ہو اولین و آخرین میں سے بہت بہت لعنت ڈال دے انکا اپنی آگ کے شعلوں میں ٹھکانہ بنا ان کو جہنم میں ٹھہرا اور وہ کتنا برا ٹھکانہ ہے ضرور لعنت کر ان پر اور ان کے ساتھیوں پر جنہوں نے ان سے پیمان باندھے انکی پیروی کی اور انکی مدد کرتے رہے اور انکے فعل پر راضی رہے کھول دے ان کیلئے اپنی ہر لعنت کا راستہ اور ان پر بھی جو ان کے ظلم کو پسند کرتے ہیں اپنی طرف سے وہ لعنت کر جو لعنت کی ہے تو نے ہر ظالم پر ہر غاصب پرہر منکر پر ہر کافر پر ہر مشرک پر اور جو لعنت کی ہے تو نے ہر مردود شیطان پر اور ہر ضدی ستمگار پر، اے معبود! لعنت بھیج یزید پر اولاد یزید پر اور اولاد مروان سب پر، اے معبود! دگنا کر دے اپنا غضب اپنا غصہ اپنا عذاب اور اپنی سزا اس پہلے ظالم پر جس نے تیرے نبی کے خاندان پر ظلم کاآغاز کیا، اے معبود! لعنت کر ان سب پر جنہوں نے اہل بیت(ع) پر ظلم کیا اور تو ان سے انتقام لے کیونکہ تو مجرموں کو سزا دینے والا ہے، اے معبود! تو لعنت کر ان پہلے ظالموں پر جنہوں نے اہل بیت محمد(ص) پر ظلم کیا اورلعنت بھیج ان کی روحوں پر ان کے گھروں پر اور انکی قبروں پر نیز لعنت کر، اے معبود! اس گروہ پر جنہوں نے حسین (ع) سے جنگ کی جو تیرے نبی(ص) کی دختر کے فرزند ہیں لعنت کر ان پر جس نے ان سے جنگ کی اور قتل کیا انکے ساتھیوں اور مدد گاروں کو اورقتل کیاانکے حامیوں انکے دوستوں انکے پیروکاروں اور محبوں کو اور قتل کیا ان کے خاندان اور انکی اولاد کو، اے معبود! لعنت بھیج ان کا مال لوٹنے والوں اور ان کے خیمے تاراج کرنے والوں پر جنہوں نے توجہ نہ کی انکی گفتار اور ان کی پکار پر، اے معبود! لعنت کر ان سب پر جنہوں نے یہ واقعہ سنا اور وہ اس پر خوش ہوئے اولین و آخرین میں سے اور ساری مخلوق میں سے سب پر قیامت کے دن تک۔
سلام ہو آپ پر، اے ابا عبداللہ الحسین (ع)اور ان پر جنہوں نے آپ کا ساتھ دیاآپ کی مدد کی آپ کے لیے اپنی جانیں حاضر کر دیں اور آپ کا دفاع کرتے ہوئے اپنے خون میں نہا گئے سلام ہو آپ پر، اے میرے آقا! اور ان پر سلام آپ کی روح پر اور ان کی روحوں پر اور سلام آپ کی قبر پر اور ان کی قبروں پر، اے معبود! ملاقات کر ان سے رحمت و خوشنودی سے اور راحت و مسرت سے آپ پر سلام ہو، اے میرے آقا! اے اباعبداﷲ(ع)! اے خاتم الانبیا کے فرزند! اے اوصیا کے سردار کے فرزند! اے جہانوں کی عورتوں کی سردار کے فرزند! آپ پر سلام ہو، اے شہید ابن شہید! اے معبود! پہنچا ان کو میری طرف سے اس گھڑی آج کے دن اور اسی وقت اور ہر وقت بہت بہت درود اور سلام ہو آپ پر، اے جہانوں کے سردار کے فرزند اور ان پر جوآپ کے ہمراہ شہید ہوئے سلام ہو مسلسل جب تک رات اور دن باقی رہیں سلام ہو حسین(ع) شہید پر جو علی(ع) کے فرزند ہیں سلام ہو شہید علی(ع) پر جو حسین(ع) کے فرزند ہیں سلام ہو شہید عباس (ع)پر جو امیر المومنین (ع)کے فرزند ہیں سلام ہو ان شہیدوں پر جو امیر المومنین (ع)کی اولاد سے ہیں سلام ہو ان شہیدوں پر جو جعفر(ع) اور عقیل(ع) کی اولاد سے ہیں سلام ہو ان سب شہیدوں پر جو مومنوں میں سے ہیں، اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور ان کو میرا درود اور سلام پہنچا آپ پر سلام ہو، اے خدا کے رسول(ص) اور آپ(ص) پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور برکات ہوں خدا آپ کو اس غم کا بہترین اجر دے جو آپ نے اپنے فرزند حسین - کے بارے میں پایا آپ پر سلام ہو، اے ابا الحسن (ع)، اے مومنوں کے امیر اور آپ پر! سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں خدا آپ کو اس غم پر بہترین اجر دے جو آپ نے اپنے فرزند حسین (ع) کے بارے میں پایا آپ پر سلام ہو، اے فاطمہ (ع)اے جہانوں کے پرودگار کے رسول(ص) کی دختر! آپ پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں خدا آپکو اس غم پر بہترین اجر دے جو آپ نے اپنے فرزند حسین (ع) کے بارے میں دیکھا، آپ پر سلام ہو، اے ابا محمد الحسن (ع)!آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں خدا آپ کو اس غم پر بہترین اجر دے جو آپ نے اپنے بھائی حسین (ع) کے بارے میں پایا سلام ہو مومنین و مومنات کی روحوں پر کہ جو ان میں زندہ ہیں اور جو مر چکے ہیں ان سب پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوںخدا ان کو اس غم پر بہترین اجر دے جو انہیں اپنے مولا حسین (ع) کے بارے میں ہے، اے معبود! ہمیں ان کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے اس امام عادل کے ہمراہ جن کے ذریعے تو اسلام و مسلمانوں کو عزت دے گا، اے جہانوں کے پروردگار۔

پھر سجدے میں جا کر پڑھے:

اے معبود! تیرے لیے حمد ہے بوجہ اس بڑی مصیبت کے جو پیش آئی تیرے لیے حمد ہے ہر معاملے میں اور تیری بارگاہ میں شکایت ہے ان بڑی مصیبتوں پر جو تیرے برگزیدہ دوستوں پر گزریں اس وجہ سے کہ تو نے لازم فرمائی ان کے لیے بزرگواری اور بہت زیادہ فضلیت، پس اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما اور مجھے نصیب کر حسین کی شفاعت و سفارش جس دن آنا ہے مقام معین حوض کوثر پر جو وارد ہونے کی جگہ ہے اور قرار دے میری اپنے حضور کی بہترین آمد جو حسن(ع) اور حسین(ع) کے اصحاب کے ہمراہ وہم رکاب ہو جنہوں نے ان پر اپنی جانیں قربان کیں انکے سامنے گردنیں کٹوا دیںاور انکے ساتھ ہو کرتیرے دشمنوں سے لڑے کہ تیری رضا پائیں اور امید لگائیں تجھ سے انہوں نے تیرے وعدے کو سچا جانا اور تیری سخت گیری سے ڈرے بے شک تو مہربان ہے اس کے لیے جسے تو چاہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

نوٹ

  1. اس کتاب کا مصنف غیر معروف ہے۔ اس کتاب قلمی نسخہ مشہد میں محفوظ ہے۔ (تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۸۰.)

حوالہ جات

  1. قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹؛ تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶.
  2. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶.
  3. قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم، زیارت عاشواری غیر معروفہ، ص۷۰۹.
  4. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶و۷۹.
  5. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶؛ قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹.
  6. ابن قولویہ، کامل الزیارات، ۱۳۵۶ش، ص۱۷۶؛ تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶.
  7. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶.
  8. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶؛ قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹.
  9. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶-۷۹؛ قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹-۷۱۵.
  10. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶.
  11. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶؛ قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹.
  12. قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹.
  13. ر. ک. قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۱۳.
  14. تہرانی، شفاء الصدور، ۱۳۷۶ش، ص۷۶-۷۹؛ قمی، مفاتیح الجنان، باب سوم؛ زیارات، زیارت عاشورای غیر معروفہ، ص۷۰۹-۷۱۵.

مآخذ