عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

ويکی شيعه سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Majmaahl.jpg
تاسیس 1990 عیسوی
مقصد ثقافتی امور اور خبررسانی
دائرہ کار تألیف، تحقیق، ترجمہ اور شیعہ کتب کی اشاعت
ویب سائٹ http://www.ahl-ul-bayt.org

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ایک غیر سرکاری عالمی ادارہ ہے جس کی بنیاد حقیقی اسلامی تعلیمات اور قرآن و اہل بیت کی حیات بخش معارف کی نشر و اشاعت، اتحاد بین السملمین کا فروغ اور پیروان اہل بیت(ع) کی تعلیم و تربیت کی خاطر، سنہ 1990 عیسوی میں شیعہ علماء نے عالم تشیع کی مرجعیت اعلی کی زیر نگرانی رکھی۔

مختلف زبانوں میں کتابوں اور مجلات کی نشرواشاعت اور ان کی تدوین میں معاونت، پوری دنیا میں پیروان اہل بیت سے متعلق تنظیموں کی حمایت، پوری دنیا میں علمی سیمیناروں کا انعقاد، دنیا کے مختلف گوشوں میں مبلغین کا اعزام اور اہل بیت عصمت و طہارت(ع) کے ماننے والوں کی علمی، ثقافتی اور مالی معاونت اس ادارہ کے اہم کاموں میں سے ہیں۔

اس ادارہ کا اصلی مرکز ایران میں ہے اور اس کی ساری فعالیتیں ولایت فقیہ کی زیر نگرانی انجام پاتے ہیں۔ اس ادارہ کے مجلس عمومی کا اجلاس ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ اس کا ایک سپریم کونسل بھی ہے جو دنیا بھر سے شیعہ مفکرین اور خواص پر مشتمل ہوتا ہے۔ محمد حسن اختری اس ادرہ کے موجودہ جنرل سیکریٹری ہیں۔

جنرل اسمبلی

عالمی اہل بیت(ع)اسمبلی کی جنرل اسمبلی (= General assembly) دنیا بھر سے شیعہ مفکرین اور خواص پر مشتمل ہوتا ہے۔ آئین کے مطابق جنرل اسمبلی کا اجلاس ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے جس میں اسمبلی کو فراہم مواقع اور درپش مشکلات کی جانچ پڑتال کے ذریعے آئندہ کے لئے پالیسیز مرتب کرتے ہیں۔ نیز اس میں مسلمانوں کی تعلیمی، ثقافتی، سماجی، معاشی اور سیاسی امور کی بہتری کے لئے حکمت عملی مرتب کئے جاتے ہیں اور اسمبلی کے مقاصد کے حصول کے لئے تجاویز بھی پیش کی جاتی ہیں۔

پیروان اہل بیت(ع) کا پہلا عالمی اجلاس اپریل 1990عیوی کو تہران میں منعقد ہوا جس میں عالم اسلام کے 300 علماء اور دانشوروں نے شرکت کی اور فیصلہ ہوا کہ یہ اجلاس ہر چار سال ایک مرتبہ منعقد ہوا کرے گا۔

  • مجلس عمومی کا پہلا اجلاس 1994 عیسوی میں تہران میں منعقد ہوا اور 61 ممالک سے 330 اراکین مجلس نے اس اجلاس میں شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ بھی مختلف اسلامی ممالک سے دانشوروں، محققین اور مختلف مسائل کے ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے۔
  • مجلس عمومی کا دوسرا اجلاس سنہ 1997 عیسوی میں منعقد ہوا جس دنیا کے 56 ممالک کے 350 مفکرین نے شرکت کی۔
  • تیسرا اجلاس ستمبر 2003 عیسوی میں منعقد ہوا جس میں 80 ممالک کے 500 افراد نے شرکت کی اس اجلاس میں معمول کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا اور شیعیان اہل بیت کے معاشی مسائل اور ان انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
  • چوتھا اجلاس اگست سنہ 2007 عیسوی میں اعیاد شعبانیہ 1428ہجری کے موقع پر منعقد ہوا جس میں 110 ممالک سے مجلس عمومی کے 460 اراکین نے شرکت کی۔[1]
  • مجلس عمومی کا پانچواں اجلاس 11 سے 14 ستمبر 2007 عیسوی کو منعقد ہوا جس میں 110 ممالک سے 600 اراکین مجلس نے شرکت کی۔[2]

شورائے عالی

شورائے عالی (= Supreme Council) عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ شوری حقیقی اور حقوقی اراکین پر مشتمل ہے جو مجلس عمومی کے بعض اراکین کی رکنیت سے تشکیل پاتی ہے۔

موجودہ اراکین

  • شورائے عالی کے موجودہ اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

سابقہ اراکین

شورائے عالی کے انتظامی امور

ستمبر 2012 عیسوی کے اجلاس میں محسن مجتہد شبستری شورائے عالی کے سربراہ، قربان علی نجف آبادی بحیثیت نائب سربراہ اور سید ابوالحسن نواب بحیثیت معتمد منتخب ہوئے۔

معتمد اعلی

اسمبلی کے اساسنامے کے مطابق، معتمد اعلی (= Secretary General ) شورائے عالی کے انتخاب اور ولی فقیہ کے حکم سے منتخب ہوتا ہے۔ توسط سے عمل میں آتا ہے۔ معتمد اعلی اور ماتحت انتظامی شعبے ـ جو بین الاقوامی، ثقافتی، انتظامی معاونتیں نیز حلقۂ صدارت (= Presidential Field) پر مشتمل ہیں ـ عالمی سطح پر اسمبلی کے رواں امور کے انتظام میں مصروف عمل ہیں۔

موجودہ معتمد اعلی محمد حسن اختری ہیں جو اپریل 2004 عیسوی میں اس منصب کے عہدیدار ہوئے ہیں۔ وہ قبل ازاں شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر تھے۔ ان سے پہلے تین افراد اس منصب پر فائز رہے ہیں:

  1. محمد علی تسخیری؛ مئی 1990 سے 9 مرداد 1378 ہجری شمسی تک.[31]
  2. علی اکبر ولایتی؛ اگست 1999 سے اکتوبر 2002 تک۔
  3. محمد مہدی آصفی؛ اکتوبر 2002 سے اپریل 2004 تک۔

معتمد اعلی کا صدارتی حلقہ

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا، خبررسانی کا ڈا‏‏ئریکٹوریٹ جنرل، تعلقات عامہ اور جامعۂ اہل بیت(ع) (= یونیورسٹی) معتمد اعلی کے حلقۂ صدارت سے وابستہ ادارے ہیں۔

ذیلی ادارے

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سے وابستہ یا معاون اداروں کا انتظام پانچ ذیلی اداروں یا نائب اداروں کے تحت ہوتا ہے جو حقیقت میں شوری کے بازو سمجھے جاتے ہیں اور ان کے نام حسب ذیل ہیں:

  • ثقافتی امور کی معاونت؛ معاون: نجف لکزائی؛
  • بین الاقوامی امور کی معاونت؛ معاون: محمد سالار
  • انتظامی امور کی معاونت؛ معاون: علی اکبر مجد حکمت
  • قانونی و پارلیمانی امور کی معاونت: محمد رضا نظام دوست
  • معاشی امور کی معاونت؛ معاون: امیر محمود دہلوی

ثقافتی امور کی معاونت

یہ معاونا تحقیق، تبلیغ اور سافٹ ویئر کے امور کی ذمہ دار ہے۔ معارف و تعلیمات اہل بیت(ع) کے سلسلے میں علمی اور تخصصی سیمیناروں کا انعقاد بھی اس معاونت کی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ ثقافتی معاونت کا صدر دفتر شہر قم میں واقع ہے۔

ثقافتی معاونت کے ذیلی ادارے حسب ذیل ہیں:

  • ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے تحقیقات جس کے ذیلی ادارے کچھ یوں ہیں: بنیادی مطالعات گروپ، تزویری مطالعات گروپ، اطلاقی مطالعات گروپ، وکی شیعہ گروپ، سوالات و جوابات گروپ وغیرہ ...
  • ادارہ ترجمہ،
  • کتب خانہ و مرکز دستاویزات،
  • ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شیعیان اہل بیت(ع)،
  • ادارہ مجلات و رسائل،
  • ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ثقافتی تعاون، جو ادارہ تبلیغات، ادارہ نشر و اشاعت، نمائشگاہوں کے ادارے، اور ادارہ تقسیم و ارسال کتب وغیرہ، کے ساتھ تعاون کا انتظام کرتا ہے۔

فعالیتیں

بین الاقوامی جامعۂ اہل بیت(ع)

بین الاقوامی جامعۂ اہل بیت(ع) (یونیورسٹی) نے اپنا کام 1996 سے اپنا کام اہل بیت(ع) اعلی تعلیمی مرکز کے عنوان سے اپنے کام کا آغاز کیا اور کئی سال سرگرم عمل رہنے کے بعد بین الاقوامی یونیورسٹی میں تبدیل ہوئی۔ یہ جامعہ ایم اے کی سند کے حامل طلبہ کو مزید اعلی تعلیم فراہم کرتی ہے۔[32]

کتب

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اب تک دنیا کی 70 زندہ زبانوں میں کتب شائع کی ہیں۔

مجلات و جرائد

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ذیل کے رسائل و جرائد شائع کرتی ہے:

  • رسالۃ الثقلین
  • گنجینۂ مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام

سیمینار

  • ناصر کبیر سیمینار
  • سبط النبی(ع) سیمینار

حوالہ جات

  1. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  2. [http://www.abna.ir/list.asp?lang=1&gid=4100&pg=7 اہل البیت خبر ایجنسی(ابنا)۔
  3. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  4. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  5. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  6. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  7. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  8. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  9. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  10. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  11. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  12. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  13. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  14. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  15. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  16. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  17. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  18. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  19. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  20. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  21. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  22. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  23. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  24. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  25. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  26. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  27. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  28. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  29. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  30. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  31. عالمی اہل بیت اسمبلی کی ویب سائٹ
  32. سایت دانشگاه اهل بیت

مآخذ