نماز ظہر

ویکی شیعہ سے
(ظہر کی نماز سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
مشہور احکام
توضیح المسائل2.png
نماز
واجب نمازیں یومیہ نمازیںنماز جمعہنماز عیدنماز آیاتنماز میت
مستحب نمازیں نماز تہجدنماز غفیلہنماز جعفر طیارنماز امام زمانہنماز استسقاءنماز شب قدرنماز وحشتنماز شکرنماز استغاثہدیگر نمازیں
دیگر عبادات
روزہخمسزکٰوۃحججہاد
امر بالمعروف و نہی عن المنکرتولیتبری
طہارت کے احکام
وضوغسلتیممنجاساتمطہرات
مدنی احکام
وکالتوصیتضمانتکفالتارث
عائلی احکام
شادی بیاهمتعہتعَدُّدِ اَزواجنشوز
طلاقمہریہرضاعہمبستریاستمتاع
عدالتی احکام
قضاوتدیّتحدودقصاصتعزیر
اقتصادی احکام
خرید و فروخت (بیع)اجارہقرضسود
دیگر احکام
حجابصدقہنذرتقلیدکھانے پینے کے آدابوقفاعتکاف
متعلقہ موضوعات
بلوغفقہشرعی احکامتوضیح المسائل
واجبحراممستحبمباحمکروہ

نماز ظہر، یومیہ نمازوں سے ہے جو چار رکعت ہے اور اس کا وقت ظہر کی اذان سے لے کر غروب میں اتنا وقت رہتا ہو کہ چار رکعت نماز عصر پڑھی جا سکے.

نماز ظہر کا طریقہ

نماز ظہر چار رکعت ہے [1]جس کی پہلی رکعت میں نیت اور[2]تکبیرۃ الاحرام کے بعد،[3] سورہ حمد اور اس کے بعد کوئی ایک سورت (جس میں سجدہ نہ ہو) عام طور پر سورہ توحید پڑھی جاتی ہے. [4]اس کے بعد ایک رکوع [5] اور دو سجدے [6] بجا لاتے ہیں اور اس کے بعد دوسری رکعت کے لئے قیام [7]میں کھڑے ہوتے ہیں جس میں سورہ حمد اور دوسری سورہ، رکوع ، سجود اور

اس کے بعد بیٹھ کر تشہد[8]، پڑھتے ہیں پھر تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ [9] پڑھتے ہیں، پھر ایک رکوع اور دو سجدے بجا لاتے ہیں. تشہد پڑھنے کے بعد، سلام پڑھا جاتا ہے.[10]

نماز ظہر کا وقت

ظہر کی نماز کا وقت زوال یعنی سورج ڈھلنے کے بعد شروع ہوتا ہے اور ٹھیک دوپہر کے وقت جو سایہ ہو اور ہر چیز کا سایہ اس چیز سے دو مثل (دوگنا) ہو جائے ، تو (یہی وقت مخصوص) نماز ظہر بجا لانے کا وقت ہے جس کا اندازہ چار رکعت نماز پڑھنے تک ہے.

نماز گزار، نماز ظہر کو (مشترک وقت) میں نماز عصر کے ساتھ بھی بجا لا سکتا ہے (جو وقت مخصوص) نماز عصر کا وقت ہے اور اس کا اندازہ یہ ہے کہ ایک چار رکعتی نماز غروب تک پڑھی جا سکے، اس وقت میں نماز ظہر پڑھ سکتے ہیں. [11]

نماز ظہر کی اہمیت

قرآن کریم میں جہاں پر یومیہ نمازوں کے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، وہاں نماز ظہر کی الگ سے تاکید کی گئی ہے:حافِظُوا عَلَی الصَّلَواتِ وَ الصَّلاةِ الْوُسْطی وَ قُومُوا لِلَّهِ قانِتینَ [12]، قرآن کے مفسرین نے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے، صلاۃ وسطی کو وہی نماز ظہر کہا ہے.[13]

نماز ظہر کے نوافل

نماز ظہر کے نوافل، آٹھ رکعت ہیں جو نماز ظہر سے پہلے، پڑھے جاتے ہیں اور ان کا وقت ظہر کی ابتداء سے لے کر جب تک سایہ شاخص کے ساتویں حصے تک پہنچ جائے.[14]

نماز ظہر کے بعض احکام

  • جمعہ کے دن نماز: جمعہ کے دن، نماز جمعہ، ظہر کی نماز کی جگہ پڑھی جاتی ہے.[15]
  • نماز مسافر: جو شرعی لحاظ سے مسافر ہے، وہ نماز ظہر کو قصر پڑھے گا. [16]
  • اگر نماز ظہر، عصر کے مخصوص وقت کے داخل ہونے تک بجا نہ لائی گئی ہو تو، اس کو دوسرے وقت میں قضا بجا لانا چاہیے. [17]
  • اگر کوئی بھول کر نماز ظہر کو عصر کے مخصوص وقت میں پڑھ دے یا عصر کو ظہر کے مخصوص وقت میں پڑھ لے، تو اس کی نمازصحیح ہے. [18]
  • واجب ہے کہ نماز ظہر میں سورہ حمد اور دوسری سورہ کو آہستہ آواز میں پڑھا جائے. [19][20]

حوالہ جات

  1. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، یومیہ نمازیں
  2. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله ۹۴۳
  3. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 948
  4. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله978
  5. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله1022
  6. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله1045
  7. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 958
  8. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله ۱۱۰۰
  9. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، تسبیحات اربعہ کا ترجمہ
  10. رساله توضیح المسائل، امام خمینی 1105
  11. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، 729
  12. سوره بقره، آیه ۲۳۸
  13. ترجمه المیزان، علامه طباطبایی،‌ج ۲، ص۳۶۵
  14. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 768
  15. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 733
  16. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 728
  17. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 731
  18. رساله توضیح المسائل، امام خمینی، مسئله 731
  19. الطباطبائی الحکیم، مستمسک العروة الوثقی، ۱۴۰۴ق، ج ۶ ص۲۰۲؛ امام خمینی، رساله توضیح المسائل، مسئله ۹۹۲
  20. امام خمینی، رساله توضیح المسائل، مسئله ۹۹۵


مآخذ

  • امام خمینی، رساله توضیح المسائل.
  • علامه طباطبایی، سیدمحمدحسین، تفسیر المیزان، تهران، مرکز نشر فرهنگی رجاء، بی‌تا.
  • السید محسن الطباطبائی الحکیم، مستمسک العروة الوثقی، ۱۴۰۴ ق، منشورات مکتبة آیة الله العظمی المرعشی النجفی، قم ایران