صحابہ

ویکی شیعہ سے
(صحابہ رسولؐ سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

صحابہ مسلمانوں کی اس جماعت کو کہا جاتا ہے کہ جنہوں نے رسول اللہ کی زیارت کی ہو اور آخر عمر تک ایمان پر باقی رہے ہوں۔ رسول اللہ کے اصحاب کی تعداد ایک لاکھ تک بیان کی جاتی ہے۔ اہل سنت کے عقیدے کے مطابق تمام صحابہ عادل تھے اور اگر ان سے کبھی کوئی غلطی کا ارتکاب دیکھا جائے تو اسے خطائے اجتہادی کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔ اہل شیعہ حضرات کے نزدیک اصحاب رسول خدا دوسرے مسلمانوں کی مانند ہیں ہر صحابی کی عدالت معتبر طریقے سے ثابت ہونی چاہیے۔ عورتوں کی نسبت صحابیات کی تعبیر استعمال کی جاتی ہے۔

تعریف

لغوی معنا

اسے "ص ح ب" سے بنایا گیا ہے۔ کسی ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز کے ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ اسی سے صاحب آتا اور اسکی جمع صَحْب ہے۔[1]صحب سے صاحب آتا ہے اسکی جمع صَحْب ،صُّحبان ،صُحبة ،صِحاب ہے۔ اصحاب صَحْب کے گروہ کو کہتے ہیں۔ صِحابۃ مصدر ہے۔[2] صاحب کی جمع صَحْبٌ وَأَصْحَابٌ والصِّحابة صاحب اس شخص کو کہا جاتا ہے جس نے کسی کو دیکھا ہو اور اسکی ہمنشینی اختیار کی ہو۔[3]

اصطلاحی معنا

صحابی کی مختلف تعریفیں بیان کی گئی ہیں۔[4] مشہور قول کی بنا پر اسکی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا

وہ مسلمان شخص ہے جس نے پیامبر اسلام(ص) سے ملاقات کی ہو اور رسول اللہ پر ایمان کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہو[5] ملاقات سے دیکھنا، ہمنشینی،ا ن کے ساتھ چلنا،ان کے پاس بیٹھنا مراد ہے اگرچہ ان سے گفتگو نہ کی ہو مثلا