شبیب بن عبد اللہ نہشلی

ویکی شیعہ سے
شبیب بن عبدالله نہشلی
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:شبیب بن عبدالله نہشلی
نسبقبیلہ نہشلی
شہادتروز عاشورا 61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ
اصحابامام علیؑ و امام حسینؑ


شبیب بن عبد اللہ نہشلی اہل بیت علیہم السلام کے اصحاب خاص، تابعین ، امیر المؤمنین کے صحابی اور کربلا کے شہیدوں میں سے ہیں ۔

نام و نسب

شبیب بن عبد اللہ بنی نہشل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو قبیلۂ بنی تمیم کی ایک شاخ ہے اور عدنانی عرب شمار ہوتے ہیں ۔وہ حرث بن سریع ہمدانی کے غلام تھے جو سیف بن حارث بن سریع ہمدانی اور مالک بن عبدالله بن سریع ہمدانی کے ساتھ کربلا آئے اور وہ بصرے کے رہنے والے تھے ۔زیادہ احتمال یہی ہے کہ شبیب بن عبدالله نہشلی با حبیب بن عبیدالله نہشلی[1] اور ابوعمرو نہشلی[2] ایک ہی شخص کے نام ہیں لیکن اس بات پر کوئی یقینی دلیل موجود نہیں ہے ۔

اہل بیت کے صحابی

شبیب تابعین اور امام علی ؑ کے اصحاب میں تھے جنہوں نے جنگ جمل ،صفین اور نہروان میں امام کی ہمرکابی میں جنگ لڑی ۔امام علی ؑ کی شہادت کے بعد حضرت امام حسن ؑ کے ساتھ رہے [3] ۔ اور آخر کار حضرت امام حسین ے زمانے میں انکے صحابی مانے جاتے تھے [4]

کربلا

آپ مدینہ سے ہی امام حسین ؑ کے ساتھ تھے .روز عاشورا دشمنوں کے پہلے حملے[5] میں ظہر سے پہلے[6] شہید ہوئے ۔زیارت ناحیہ میں آپ کانام ان الفاظ سے مذکور ہے : السَّلامُ عَلی شَبیبِ بْنِ عَبْدُ اللَّه النَّهْشَلی‌ [7]

حوالہ جات

  1. الاقبال بالاعمال الحسنہ، ابن طاووس، علی بن موسی، ج۳، ص۳۴۶.
  2. مثیرالاحزان، ابن نما حلی، ج۱، ص۴۲
  3. تنقیح المقال، مامقانی، عبدالله، ج۲، ص۸۱.
  4. الرجال، شیخ طوسی، ج۱، ص۱۰۱.
  5. تنقیح المقال، مامقانی، عبدالله، ج۲، ص۸۱.
  6. تسمیۃ من قتل مع الحسین علیہ السلام، فضیل کوفی، ج۱، ص۲۷
  7. بحارالانوار، مجلسی، محمدباقر، ج۴۵، ص۷۱.

مآخذ

  • سید ابن طاووس، الاقبال بالاعمال الحسنہ، ترجمہ، محمد روحی، نشر، سما‌ء قلم، قم، ۱۳۸۵ش.
  • ابن نما الحلي، نشر، موسسہ الامام المہدى، قم، ۱۳۶۵ش.
  • عبداللّه مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی نجف، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ق.
  • طوسی، رجال شیخ طوسیُ چاپ جواد قیومی اصفہانی، قم، ۱۴۱۵.
  • كوفي اسدي، فُضيل، تسميہ مَنْ قُتل مع الحسين عليه السّلام، تحقيق، سيد محمدرضا حسينی جلالی، قم، ١٤٠٥ق.
  • مجلسی، محمد باقر، بحارالانوار الجامعہ لدرر اخبار الأئمہ الاطہار، تہران، اسلامیہ، بی‌تا، ج۴۵؛