ذی طوی

ویکی شیعہ سے
(ذی طوا سے رجوع مکرر)

ذِی طُوَی کے نام سے مکہ میں حرم کے محدودے میں مقام ہے ۔بعض روایات کی بنا پر امام زمان(عج) کی دوران غیبت آپ کے زندگی کرنے کی ایک جگہ ہے ۔[1] اور قیام سے پہلے ظہور کا مقام بیان ہوا ہے ۔[2] ایک روایت کی بنیاد پر حضرت مہدی (عج) کعبہ کے پاس سے اپنے قیام کے آغاز سے پہلے اس جگہ 313 افراد کے منتظر ہیں ۔[3] دعائے ندبہ میں اس کی جانب اشارہ موجود ہے:

کاش میں جانتا ہونتا کہ آپ کا مسکن کہاں ہے ؟ اور کس سرزمین میں آپ موجود ہیں؟ آپ کوہ رضوی میں ہیں یا کسی اور جگہ موجود ہیں ؟[4]

ذی طوی مکہ سے ایک فرسخ کے فاصلے پر ہے لیکن آجکل یہ مقام تنعیم[5] کے راستے میں ہے اورمکہ شہر کا حصہ ہے ۔کہا گیا ہے کہ پیامبر اکرم(ص) نے فتح مکہ کی رات اسی مقام پر گزاری ۔ [6] بعد میں رسول اللہ کے خیمہ نصب کرنے کی جگہ پر مسجد بنائی گئی کہ جسے بعد میں تنعیم نامی سڑک کے توسعہ میں گرا دیا گیا ۔ یہ مقام مسجدالحرام کے شمال میں واقع ہے اور یہاں چاه طوی (طوی کا کنواں) معروف ہے ۔ کہا گیا کہ پیامبر اکرم نے اس کنویں کے پانی سے وضو کیا تھا ۔[7]

حوالہ جات

  1. نعمانی، الغیبہ، ص۱۸۲.
  2. نعمانی، الغیبۃ، ص۳۱۵.
  3. نعمانی، الغیبه، ص۱۸۲.
  4. ابن مشہدی، المزار الکبیر، ص۵۸۱.
  5. صالحی شامی، سبل الہدی، ج۴، ص۲۵۸.
  6. شراب، المعالم الأثیرة، ص۱۷۶.
  7. وادی طوی کجاست؟

منابع

  • ابن مشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، مصحح: قیومی اصفہانی، جواد، دفتر انتشارات اسلامی، قم، ۱۴۱۹ق.
  • شراب، محمد محمدحسن، المعالم الأثیرة فی السنہ و السیرة، دارالقلم، دمشق، ۱۴۱۱ق.
  • صالحی شامی، محمد بن یوسف، سبل الہدی و الرشاد فی سیرة خیر العباد، تحقیق: عادل احمد عبدالموجود و علی محمد معوض، بیروت، دارالکتب العلمیہ، ۱۴۱۴ق/۱۹۹۳م.
  • نعمانی، محمد بن ابراہیم، الغیبۃ للنعمانی، نشر صدوق، تہران، ۱۳۹۷ق.