جعفر بن علی بن ابی طالب

ویکی شیعہ سے
(جعفر بن علی سے رجوع مکرر)
جعفر بن علی بن ابی طالب
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:جعفر بن علی بن ابی طالب
نسببنی ہاشم
مشہور اقاربامام علیؑ ؛ امام حسنؑ ؛ امام حسینؑ ؛ حضرت عباسؑ
پیدائشسنہ 39 یا 41 ہجری
شہادتروز عاشورا 61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ
اصحابامام حسینؑ


جعفر بن علی بن ابی طالب حضرت علی علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت عباس کے مادری بھائی ہیں جو کربلا میں روز عاشورا حضرت امام حسین ؑ کی معیت میں شہید ہوئے۔آپ کی والدہ گرامی فاطمہ بنت حزام ہیں۔آپ کا سن شہادت 19 سال یا 21 سال تھا۔

زندگی نامہ

جعفر حضرت علی ؑ اور فاطمہ بنت حزام بن خالد کے بیٹے ہیں ۔حضرت علی نے اپنے بھائی جعفر طیار سے محبت کی بنا پر آپ کا نام جعفر رکھا تھا۔[1]۔

بعض معتقد ہیں کہ شہادت کے وقت آپ 19 سال کے تھے۔[2] اس بنا پر آپ کی پیدائش اپنے والد کی شہادت کے بعد ہوئی ہے جبکہ بعض قائل ہیں کہ شہادت کے وقت ان کا سن 21 سال تھا۔ [3]اس بنا پر آپ نے دو سال کا عرصہ اپنے والد کے ساتھ گزارا ہے ۔

شہادت

آپ مدینہ سے ہی حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ موجود تھے۔[4] ۔مؤرخین کے مطابق روز عاشورا حضرت عباس نے اپنے بھائیوں کو شہادت کی طرف ترغیب دی تا کہ وہ ظہر سے پہلے میدان کارزار میں جائیں ۔پس جعفر میدان میں گئے اور یہ رجز پڑھے :

إِنِّی أَنَا جَعْفَرٌ ذُو الْمَعَالِیابْنُ عَلِی الْخَیرِ ذُو النَّوَالِ‏
میں صاحب عزت و شرف کا جعفر ہوں بخشنے والے اور نیک علی کا فرزند ہوں
ذَاكَ الْوَصِی ذُو السَّنَا وَ الْوَالِیحَسْبِی بِعَمِّی جَعْفَرٍ وَ الْخَالِ
وہ وصی جو بلند مرتبے کا صاحب اور ولی ہے میرے فخر کیلئے میرے چچا جعفر کافی ہے
أَحْمِی حُسَیناً ذَا النَّدَى الْمِفْضَال
میں صاحب کرم و فضیلت حسین کی حمایت کروں گا

خولی بن یزید نے ان کی طرف تیر پھینکا جو آنکھ یا شقیقہ پر لگا [5]۔ایک نقل کے مطابق ہانی بن ثبیت حضرمی نے انہیں شہید کیا[6]۔

زیارت ناحیہ میں آپ کا تذکرہ

زیارت ناحیہ میں آپ کے متعلق یہ جملہ مذکور ہے :

السَّلَامُ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ الصَّابِرِ نَفْسُهُ مُحْتَسِباً وَ النَّائِی عَنِ الْأَوْطَانِ مُغْتَرِباً الْمُسْتَسْلِمِ لِلْقِتَالِ الْمُسْتَقْدِمِ لِلنِّزَالِ الْمَکثُورِ بِالرِّجَالِ لَعَنَ اللَّهُ قَاتِلَهُ هَانِی بْنَ ثُبَیتٍ الْحَضْرَمِی[7]

حوالہ جات

  1. ابصار العین، ص۶۹
  2. اعیان الشیعہ، ج۴، ص۱۲۹
  3. ابصار العین، ص۶۹
  4. دینوری، الاخبار الطوال، ص۳۳۷
  5. مناقب ابن شہرآشوب، ج۴، ص۱۱۶
  6. تاریخ طبری، ج۵، ص۴۴۹
  7. مجلسی،بحار الانوار ج98 ص270

مآخذ

  • الارشاد فی معرفہ حجج الله علی العباد، شیخ مفید، چاپ کنگره شیخ مفید، اول، قم، ۱۴۱۳ق.
  • تاریخ الأمم و الملوک، محمد بن جریر طبری،‌دار التراث، بیروت، دوم، ۱۳۸۷ ق.
  • المناقب، ابن شہرآشوب، علامہ، قم، ۱۳۷۹ ق.
  • أعیان الشیعہ، سید محسن امین عاملی،‌دار التعارف، بیروت، ۱۴۰۳ ق.
  • إبصار العین فی أنصار الحسین، سماوی، دانشگاه شہید محلاتی، قم، اول، ۱۴۱۹ ق.