مجموعہ آثار مرتضی مطہری

ویکی شیعہ سے
مجموعہ آثار شہید مطہری کی پہلی جلد

مجموعہ آثار مرتضی مطہری 28 جلدوں پر مشتمل کتابوں کے ایک مجموعے کا نام ہے۔ جس میں شہید مطہری کی تمام کتابیں مرتب کی گئی ہیں۔ ان آثار کی کل تعداد 70 کے قریب ہے۔ جن میں کچھ ان کی زندگی میں انتشارات صدرا کی جانب سے چھپے اور کچھ ان کے بعد کتابی صورت میں منظر عام پر آچکے ہیں۔ شہید مطہری کی تقاریر اور دروس کو کتابی شکل میں مرتب کیے گئے ہیں۔ چاپ شدہ کتابوں کے علاوہ 30000 یادداشت اور تحقیقی اوراق اب بھی باقی ہیں۔

شہید مطہری نے سنہ 1946ء میں تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع کیا اور پھر اسے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک جاری رکھا۔ اس دوران انہوں نے فلسفہ، معاشرہ، فقہ، اخلاق اور تاریخ جیسے مختلف عناوین پر اپنے آثار چھوڑے۔ جن کی مختصر وضاحت پیش خدمت ہے۔ شہید مطہری کی کتابیں عام فہم، موضوعات میں تنوع اور وسعت اور معاشرے کی ضرورت کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے مختلف زبانوں میں کئی بار شایع ہو چکی ہیں۔ امام خمینی نے بغیر استثناء شہید کے تمام آثار کو مفید قرار دیا ہے۔ اور آیت اللہ خامنہ ای نے آپ کی کتابوں کو ایران میں اسلامی جمہوری نظام کا فکری مبنی قرار دیا ہے۔

شائع ہونے والے آثار کی فہرست

شہید مطہری کی تالیفات
  1. اسلامی علوم کا تعارف(۱-۲-۳)
  2. قرآن کا تعارف(۱ الی ۱۲)
  3. اسلام اور زمانے کے تقاضے(۱-۲)
  4. الغدیر اور وحدت اسلامی
  5. انسانی زندگی میں غیبی امداد
  6. حماسہ حسینی(۱-۲)
  7. استاد کے جوابات
  8. انقلاب اسلامی کے بارے میں
  9. اسلام میں تعلیم و تربیت
  10. الہی اور مادی آئیڈیالوجی
  11. علی علیہ‌السلام کا جاذبہ اور دافعہ
  12. داستان راستان (۱۳۴۴ ہجری شمسی کو یونسکو سے میڈل دریافت کیا)
  13. فلسفہ کے اصول اور حقیقت پسندانہ طریقہ(5 جلدوں میں)
  14. جان اور جہان کا خدا
  15. اسلام اور ایران کے متقابل خدمات
  16. جمہوری اسلامی کے بارے میں
  17. سیرة ائمہ اطہار علیہم السلام
  18. نہج البلاغہ کی تعلیمات
  19. ایران اور مصر میں کتاب سوزی
  20. مادہ پرستی کی طرف رجحان کے عوامل
  21. امام مہدی علیہ‌السلام کا قیام اور انقلاب
  22. امام حسین(ع) کی تحریک کی حقیقت
  23. استاد مطہری اور روشن فکریں
  24. روحانیت کے انتظامی امور میں سب سے بڑی رکاوٹ
  25. اسلام میں فلسفہ کی تاریخ
  26. قرآن میں انسان
  27. سماج اور تاریخ
  28. زندگی جاوید یا اخروی زندگی
  29. اسلام کے اقتصادی نظام پر ایک نظر
  30. اسلام میں عورتوں کے حقوق
  31. مارکسیزم پر نقد
  32. بیسویں صدی کی اسلامی تحریکیں
  33. آئینہ جام(دیوان حافظ شہید کی یاد داشتوں کے ساتھ)
  34. اخلاق کا فلسفہ
  35. جنسی اخلاق
  36. انسان اور سرنوشت
  37. امامت و رہبری
  38. انسان کامل
  39. بیس کہاوتیں
  40. پیغمبر امی
  41. شرح منظومہ
  42. انسان کا سماجی تکامل
  43. حق اور باطل
  44. حکمتیں اور نصیحتیں
  45. جہاد
  46. خاتمیت
  47. ختم نبوت
  48. توحید
  49. عرفان حافظ
  50. سیرت نبوی
  51. دس گفتار
  52. فطرت
  53. فلسفہ تاریخ(۱-۲)
  54. عدل الہی
  55. معنوی گفتار
  56. ربا کا مسئلہ
  57. شناخت کا مسئلہ
  58. معاد
  59. فلسفی مقالات
  60. انسان اور ایمان
  61. توحیدی آئیڈیالاجی
  62. وحی اور نبوت
  63. نبوت
  64. ولایت کے اقسام
  65. ہدف زندگی
  66. مسئلہ حجاب

مجموعہ آثار کی فہرست

آثار شہید مطہری پر مشتمل سافٹ وئیر کا دوسرا ورژن

مجموعہ آثار 28 جلدوں پر مشتمل شہید مطہری کے آثار کا ایک مجموعہ ہے جو موضوع وار مرتب اور منتشر ہوئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

اصول عقائد

  • مجموعہ آثار(۱) :عدل الہی، انسان و سرنوشت، مادیت کی طرف رجحان۔
  • مجموعہ آثار(۲) : مقدمہ ای بر جہان بینی اسلامی (انسان و ایمان، جہان بینی توحیدی، وحی و نبوت، انسان در قرآن، جامعہ و تاریخ، زندگی جاوید یا حیات اخروی)۔
  • مجموعہ آثار(۳) :کلام، ختم نبوت، پیغمبر امی، ولاہا و ولایتہا، مدیریت و رہبری در اسلام، امدادہای غیبی در زندگی بشر، درسی کہ از فصل بہار باید آموخت، خورشید دین ہرگز غروب نمی‌ کند، حق و باطل، فطرت۔
  • مجموعہ آثار(۴) : توحید، نبوت، اصل عدل در اسلام، امامت و رہبری، معاد۔

فلسفہ

  • مجموعہ آثار(۵) : سیر فلسفہ در اسلام، کلیات علوم اسلامی (منطق، فلسفہ)، شرح منظومہ
  • مجموعہ آثار(۶) : اصول فلسفہ و روش رئالیسم
  • مجموعہ آثار(۷) : فلسفہ ابن سینا(۱) : درس‌ ہای اشارات، نجات، الہیات و شفا
  • مجموعہ آثار(۸) : فلسفہ ابن سینا(۲) : ادامہ درس‌ ہای الہیات و شفا
  • مجموعہ آثار(۹) : شرح مبسوط منظومہ(۱)
  • مجموعہ آثار(۱۰) : شرح مبسوط منظومہ(۲)
  • مجموعہ آثار(۱۱) : درسہائے اسفار(۱)
  • مجموعہ آثار(۱۲) : درسہائے اسفار(۲)
  • مجموعہ آثار(۱۳) : مقالات فلسفی، مسالہ شناخت، نقدی بر مارکسیسم

تاریخ

  • مجموعہ آثار(۱۴) : خدمات متقابل اسلام و ایران
  • مجموعہ آثار(۱۵) : فلسفہ تاریخ

سیرہ معصومین

  • مجموعہ آثار(۱۶) : سیری در سیرہ نبوی، جاذبہ و دافعہ علی علیہ السلام، سیری در نہج البلاغہ، مشکلات علی علیہ السلام، صلح امام حسن علیہ السلام
  • مجموعہ آثار(۱۷) : حماسہ حسینی
  • مجموعہ آثار(۱۸) : سیرہ ائمہ اطہار علیہم السلام، داستان راستان۔

فقہ و قانون

  • مجموعہ آثار (۱۹): نظام حقوق زن در اسلام، مسألہ حجاب، اخلاق جنسی۔
  • مجموعہ آثار (۲۰): اصول فقہ- فقہ، الہامی از شیخ الطائفہ، مزایا و خدمات مرحوم آیت اللہ بروجردی، اصل اجتہاد در اسلام، امر بالمعروف و نہی از منکر، جہاد، مسألہ ربا و بانک بہ ضمیمہ بیمہ، مسألہ بیمہ، نظری بہ نظام اقتصادی اسلام۔
  • مجموعہ آثار (۲۱): اسلام و نیازہای زمان

اخلاق و عرفان

  • مجموعہ آثار (۲۲): حکمت عملی، حکمت‌ہا و اندرزہا، فلسفہ اخلاق، تعلیم و تربیت در اسلام۔
  • مجموعہ آثار (۲۳): عرفان، انسان کامل، عرفان حافظ، آزادی معنوی، تقوا، احترام حقوق و تحقیر دنیا، شدائد و گرفتاری‌ہا، فواید و آثار ایمان، عقل و دل، دعا۔

اجتماعی سیاسی

  • مجموعہ آثار (۲۴): نہضت‌ ہای اسلامی در صد سالہ اخیر، آیندہ انقلاب اسلامی ایران، آزادی عقیدہ، قیام و انقلاب مہدی علیہ السلام، مشکل اساسی در سازمان روحانیت، رہبری نسل جوان، روابط بین الملل اسلام۔
  • مجموعہ آثار (۲۵): اٹھائیس مقالوں پر مشتمل ہے۔

تفسیر

  • مجموعہ آثار (۲۶): آشنایی با قرآن ۱-۵۔
  • مجموعہ آثار (۲۷): آشنایی با قرآن ۶-۹۔
  • مجموعہ آثار (۲۸) آشنایی با قرآن ۹-۱۴۔

مجموعہ آثار سافٹ ویر

شہید مطہری کے آثار چھاپنے والے ادارے انتشارات صدرا کی سفارش پر مرکز تحقیقات کامپیوتری علوم اسلامی (نور)Computer Research Center of Islamic Sciences نے مجموعہ آثار شہید مطہری کا سافٹ ویر فارسی زبان میں بنایا ہے۔[1] اس مرکز نے شہید مطہری کی یاداشتوں پر مشتمل ایک سافٹ وئر بھی بنایا ہے جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہے۔[2]

حوالہ جات