ام اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ تیمی

ویکی شیعہ سے
ام اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ تیمی
کوائف
مکمل نامام اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ تیمی
دینی معلومات
وجہ شہرتزوجۂ امام حسن، زوجۂ امام حسین


اُمّ إسحاق بنت طلحہ بن عبید الله، امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ازواج میں سے ہیں۔ امام حسن کی شہادت کے بعد امام حسین علیہ السلام سے ازدواج کیا۔ ام اسحاق طلحہ بن امام حسن و فاطمہ بنت امام حسینؑ کی والدہ ہیں۔ انہوں نے امام حسینؑ کی شہادت کے بعد عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن بن ابی بکر سے شادی کی۔ بعض کتب میں امام حسین کی شہادت کے بعد تمام بن عباس بن عبد المطلب ان کا شوہر مذکور ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق خوبصورت اور بد خلق تھیں۔

زندگی نامہ

ام اسحاق طلحہ بن عبیداللہ تیمی کی بیٹی اور امام حسن مجتبیؑ کی بیوی تھی۔ ان کی شہادت کے بعد امام حسینؑ سے شادی ہوئی۔[1]

امام حسینؑ کی شہادت کے بعد عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر سے شادی کی۔ کہتے ہیں کہ عبد اللہ بن محمد سے پہلے تمام بن عباس بن عبد المطلب کی بیوی تھی۔[2]

ابو الفرج اصفہانی کے مطابق ام اسحاق قریش کی خوبصورت ترین خواتین میں سے تھی اور اخلاق کے لحاظ سے بد خلق ترین تھی۔[3]

اولاد

شیخ مفید نے اس کی امام حسنؑ سے تین اولاد: حسین (جس کا لقب أثرَم تھا)، طلحہ اور فاطمہ ذکر کی ہیں۔[4] نیز شیخ مفید نے اس کی امام حسینؑ سے ایک بیٹی: فاطمہ ذکر کی ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. اصفہانی، الاغانی، ج21، ص78.
  2. البغدادي، المحبر، 1361ق، ص442.
  3. اصفہانی، الاغانی، ج21، ص78.
  4. مفید، الارشاد، ج2، ص20.
  5. مفید، الارشاد، ج2، ص135.

مآخذ

  • شیخ مفید، الارشاد، تحقیق: مؤسسۃ آل‌ البیتؑ لتحقیق التراث، بیروت: دار المفید، ۱۴۱۴ق-۱۹۹۳م، (سافٹ وئر: مکتبۃ اہل البیت نسخہ دوم).
  • اصفہانی، ابو الفرج، الاغانی، ج۲۱، دار احیاء التراث العربی (سافٹ وئر: مکتبۃ اہل البیت نسخہ دوم).
  • بغدادی، محمد بن حبیب، المحبر، مقام طبع غیر معلوم، ۱۳۶۱ق.