عسکریین

ویکی شیعہ سے
(امامین عسکریین سے رجوع مکرر)
حرم عسکریین

عَسْکَریَّیْن شیعوں کے نویں امام علی نقیؑ اور دسویں امام حسن عسکریؑ کا لقب ہے ۔ان دو اماموں کو اس لقب سے یاد کرنے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کئی سال سامرا شہر میں گزارے ہیں ہیں جو حکومت عباسی کی فوجی چھاؤنی تھا۔

عسکر لشکر اور فوجیوں کے ٹھہرنے کی جگہ کو کہتے ہیں [1] اور عسکری عسکر کا اسم منسوب ہے ۔ [2] عسکریَین عسکری کا تثنیہ ہے ۔

سامرا بہت عرصے تک بنی عباس کی فوجیوں کی چھاؤنی رہا [3] عباسی حکومت نے امام ہادیؑ اور امام حسن عسکریؑ و کئی سال اس شہر میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا لہذا اس وجہ سے ان دونوں اماموں کی زندگی انکے تحت نظر رہی ۔،[4] نیز حکومتی کارندے ان کے پاس آنے جانے والوں پر نظر رکھتے تھے ۔اس مناسبت سے یہ دو امام عسکریین کے نام سے مشہور ہوئے ۔

بالآخر ان دونوں اماموں کی اسی شہر میں شہادت ہوئی اور انکے مقبرے میں بھی اسی شہر میں موجود ہیں اور ان کے مقبروں کو حرم عسکریین کہا جاتا ہے ۔ یہ دونوں حرم شیعہ حضرات کیلئے نہایت قابل احترام ہیں ۔

حوالہ جات

  1. ازہری، تہذیب اللغہ، ج۳، ص۱۹۴.
  2. فرہنگ بزرگ سخن، ج۵، ص۵۰۱۹.
  3. دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ذیل بنی‌عباس، ص۶۷۳.
  4. شیخ‌عباس قمی، منتہی الآمال، ج۳، ص۱۸۷۳ـ۱۸۷۸ و ۱۹۰۹.

مآخذ

  • ازہری، محمد بن‌احمد، تہذیب اللغہ، بیروت، دار احیاء التراث العربی، ۱۴۲۱ھ۔
  • دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، زیر نظر کاظم موسوی بجنوردی، تہران: مرکز دائرۃ المعارف بزرگ اسلامی، ۱۳۸۳شمسی ہجری۔
  • فرهنگ بزرگ سخن، به سرپرستی دکتر حسن انوری، تهران، سخن، ۱۳۸۱شمسی ہجری۔
  • قمی، شیخ‌عباس، منتهی الآمال، به تحقیق ناصر باقری بیدهندی، قم: دلیل، ۱۳۷۹شمسی ہجری۔